Halloween Costume ideas 2015

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران میں ہندوستان میں بے مثال تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں

نئی دہلی،وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان خصوصی رشتے کا ذکر کرتے ہوئے رواں سال کے اوائل میں نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریبات کو یاد کیا، جہاں انڈونیشیا سمیت دس آسیان ملکوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتفاق نہیں تھا کہ 1950ء میں انڈونیشیا کے صدر، نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں موجود ہند نژاد برادری کے افراد انڈونیشیا کے باعزت شہری ہیں، لیکن وہ ہندوستان میں موجود اپنی جڑوں سے جڑا رہنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران میں ہندوستان میں بے مثال تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ انہوں نے اس تناظر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)، ہندوستانی معیشت کا کھلاپن، کاروبار کرنے میں آسانی اور ہندوستانی معیشت میں آئی مسابقت کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنی جمہوری قدروں اور تنوع پر فخر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بالی-جاترا کی مثال پیش کی اور اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تہذیبی رشتوں پر روشنی ڈالنے کے لئے اشیائے خوردونوش اور زبان میں یکسانیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح انہوں نے اور صدر ودوڑو نے مشترکہ طورپر پتنگ نمائش کا افتتاح کیا ، جس میں رامائن اور مہابھارت کے مرکزی خیالات شامل تھے۔
ہندوستان میں ہورہی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک ایسا نظام بنا رہی ہے، جو ترقی دوست ہیں اور بد عنوانی سے پاک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ سے آگے بڑھ کر اب ’’ایز آف لیونگ‘‘ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پورا عمل شفاف اور حساسیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کے مختلف شعبوں میں آ رہی ڈرامائی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہندوستان کے فعال اسٹارٹ اپ معاشی نظام اور دی انٹرنیشنل سولر الائنس(بین الاقوامی شمسی اتحاد) کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا دونوں کو ضرورت کے وقت میں مدد کرنے کے لئے حساس رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی کے پاسپورٹ کا رنگ نہیں دیکھتا اور سب کی ضرورت کے وقت پر انسانی بنیاد پر مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا صرف اپنے ناموں سے ایک جیسے نہیں ہے، بلکہ ان کی تہذیب وثقافت ، روایات اور جمہوری قدریں بھی یکساں ہیں۔

وزیر اعظم نے ہند نژاد برادری کو ہندوستان میں آرہی تبدیلیوں کو بہ خود دیکھنے کے لئے ہندوستان آنے کی دعوت دی۔


Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget