نئی دہلی، ہندوستانی فضایہ کے ہیڈکوارٹر ویسٹرن ایئر کمانڈ میں تقریباً نصف شب کو دہلی میں واقع مالویہ نگر میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایک درخواست موصول ہوئی۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایم ایل ایچ کلاس کے ایک ہیلی کاپٹر نے فوراً اڑان اور پالم میں آکر اتر گیا۔ بعدا زاں ہیلی کاپٹر بمبی بکیٹ سے لیس ہو کر آگ بجھانے کیلئے روانہ ہوا۔
ہیلی کاپٹر نے جمنا ندی میں پانی کے ذخائرسے پانی بھرا اور آگ کی جگہ پر پانی کو گرانا شروع کر دیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے اس عمل کو تین مرتبہ دوہرایا گیا۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی شہر میں آگ بجھانے کیلئے بمبی آپشن کا استعمال کیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے یہ آپریشن آج صبح شروع ہوا، اس ہیلی کاپٹر کو وِنگ کمانڈر پردیپ بھولا اڑا رہے تھے۔ بالآخر طاقتور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں کامیاب ہو گیا۔ آگ بجھانے کے دوران تقریباً 800 لیٹر پانی کا استعمال کیاگیا۔
एक टिप्पणी भेजें