نئی دہلی۔ چوتھے بین الاقوامی یوگا دیوس (آئی ڈی وائی-2018) کی خاص تقریب 21 جون کو دہرہ دون، اتراکھنڈ میں منعقد کی جائے گی۔
وزارت آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے اعلان کیا کہ 21 جون کو چوتھے بین الاقوامی یوگا دیوس کے عوامی مظاہرے (خاص تقریب) کے لئے دہرہ دون (اتراکھنڈ) کو منتخب کیا گیا ہے۔
کوٹیچا اس شاندار تقریب کے سلسلے میں تیاریاں شروع کرنےکے لئے دہرہ دون میں ہیں۔ اس سلسلے میں کوٹیچا اور متعلقہ جوائنٹ سکریٹری نے دہرہ دون میں چوتھے بین الاقوامی یوگا دیوس کے یوگا کے عوامی مظاہرے کی تقریب کے انعقاد کیلئے مختلف انتظامات کے بارے میں بات چیت کرنے کے واسطے اتراکھنڈ حکومت کے چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔
एक टिप्पणी भेजें