Halloween Costume ideas 2015

صدر جمہوریہ ہند 29 سے 30 مئی تک گجرات اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Image result for images - indian president kovindنئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند 29 سے 30 مئی تک گجرات اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ 29 مئی کو صدر جمہور یہ سورت میں اعضاء کا عطیہ کرنے والے کڈاور خاندان کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ خیر مقدمی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسی دن وہ سور ت میں واقع ویر نرمد ساؤتھ گجرات یونیورسٹی کے سالانہ جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے اور اِسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کرن کمار اور نوبل انعام یافتہ جناب کیلاش ستیارتھی کو ‘سنتوکبا ہیومنیٹرین ایوارڈ’’پیش کریں گے۔

30مئی کو صدر جمہوریہ کھڑک واسلہ میں واقع نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 134ویں کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیں گے۔ وہ پونے میں ماتوشری رما بائی بھیم راؤ امبیڈکر گارڈن میں ماتوشری رما بائی بھیم راؤ امبیڈکر کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور دہلی واپس لوٹنے سے قبل پونے میں سادھو وسوانی انٹرنیشنل اسکول کا افتتاح کریں گے۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget