Halloween Costume ideas 2015

بچوں کی پرورش سے متعلق ڈبلیو سی ڈی وزارت کے رہنما خطوط جاری

نئی دہلی، عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ڈبلیو سی ڈی) نے ایک کتابچہ تیار کیا ہے جس کا عنوان ہے ’’ خوش خرم بچوں کی پرورش اور محفوظ بچپن کی فراہمی‘‘۔ اس کتابچے میں والدین، ٹیچروں اور سماج کو بچوں کا خراب رویے سے تحفظ کرنے اور انہیں مثبت کاموں میں مصروف کرنے میں ایک رہنما مشاورت دی گئی ہے۔ اسے نابالغ بچوں کے انصاف کے قانون-2015 کے اصولوں پر مرتب کیا گیا ہے، جس میں بچوں کی پرورش کیلئے ایک مضبوط باضابطہ فریم ورک دیا گیا ہے۔

چھوٹے بچوں کی دنیا ان کے والدین، ٹیچر ، ساتھیوں اور دیگر لوگوں تک محدود ہوتی ہے جو انہیں پیار دیتے ہیں، اس لئے ایسے بچوں کو پرجوش ، محبت اور اچھی پرورش کا ماحول قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں ان بچوں کی جسمانی، جذباتی اور روحانی ضروریات کی پرورش ہوسکے اور جس کی ان کے کنبے ، اسکول اور سماج میں قدر ومنزلت کی جائے تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیت حاصل کرسکیں۔

مذکورہ بالا ضرورت کو دیکھتے ہوئے اس کتابچے میں پوری دنیا میں رائج بہترین عمل کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جو بچوں کو ہرقسم کے مجرمانہ روئے سے دور اور محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہر بچہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے جسے اس کی اپنی خصوصیات اور حالات کے تحت مخصوص ضرورتیں ہوتی ہیں۔ اس کتابچے میں مثبت صلاحیتیں جیسے تنازعات کے حل، تشدد سے روک تھام، بچوں کے تحفظ اور ان کو اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد سے متعلق وسیع خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اس کتابچے کو تین حصوں میں بانٹا گیا ہے جس میں پہلا حصہ والدین کیلئے ہے کہ انہیں اپنے بچوں کو تشدد اور جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا کرنا چاہئے۔ دوسرے اور تیسرے حصے میں ٹیچروں اور سماج کے ارکان کیلئے ہدایت دی گئی ہیں۔ ہر حصے میں ایسے بڑے مسائل پر بحث کی گئی ہے جن کی وجہ سے بچے قانون کی خلاف ورزی کی طرف جاسکتے ہیں ۔کتابچے میں ایسے بچوں کے روئے میں مخصوص علامات اور ایسے حالات سے بچوں کو بچانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget