Halloween Costume ideas 2015

سافٹ ویئر خرید پالیسی

نئی دہلی،  ڈیجیٹل انڈیا کے قدم روزبروز بڑھتے جا رہے ہیں۔  نریندرمودی حکومت کی توجہ مسلسل ڈیجیٹل حکمرانی کو بہتر بنانے پر مرکوز رہی ہے، کیونکہ یہ خدمات کی تیزی کےساتھ ادائیگی اور مؤثرنگرانی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ 

ڈیجیٹل انڈیا مہم کے تحت بحیثیت مجموعی جوتبدیلی آ رہی ہے، وہ صنعت، نجی شعبہ خاص طور پر آئی ٹی ؍آئی ٹی پر مبنی سسٹم اورخدمات دستیاب کرانے والی کمپنیوں کوبڑے پیمانےپراس سے جوڑنےکاکام کر رہی ہے۔ تاہم وقتاً فوقتاً صنعتوں کے ذریعے متعدد طرح کی تشاویش کااظہارکیاجاتارہاہے، جن کا تعلق حکومت کی امداد یافتہ پروجیکٹوں کےساتھ مشغولیت سے ہے۔ ان امور میں ادائیگی سے متعلق شرائط، قبولیت کا معیار، ِخدمات کی سطح کے معاہدے اور چینج مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ 

نیسکام اوردیگر بڑے سسٹم انٹیگریٹرس جیسے ٹی سی ایس، وِپرو، ٹیک مہندرا، آئی بی ایم وغیرہ کو مسلسل نمائندگی دی جاتی رہی ہےتاکہ ایک مثالی آر ایف پی تیار کیا جا سکے، جو حکومت کی سبھی اداروں کو گائڈ کر سکے، تاکہ سبھی طرح کے فرق اور غیریقینی سے بچا جا سکے۔ صنعت اور دیگر حصص داروں کے ساتھ وسیع تبادلۂ خیال کے بعد یہ آر ایف پی ماڈل بنایا گیا ہے۔ 

اس ماڈل آر ایف پی کی نمایاں خصوصیات حسبِ ذیل ہیں۔ 

1. سبھی حصص داروں کو مساوی موقع ۔ اس کیلئے پِری کوالیفکیشن اور تکنیکی تجزیئے سے متلعق معیار کا تعین کیا گیا ہے۔ 

2. آئی ٹی انڈسٹری کی ضرورتوں کے مطابق قانونی شرائط وضوابط کومربوط کرنا۔

• کام کےامکانات اورسروس سطح کے معاہدے کےلئےٹمپلیٹ۔

• چینج رکویسٹ مکانزم 

• کانٹریکٹ سے متعلق معیاری شرائط و ضوابط۔

• دانشورانہ جائیداد سے متعلق حقوق کی معیار کاری۔

• جوابدہی، جرمانہ اور نقصانات وغیرہ کا تعین۔ 3. ادائیگی سے متعلق شرائط کو صنعتوں اور سرکاری محکموں کیلئے بامقصد اور آسان بنانا۔

• ادائیگی سے متعلق شرائط و ضوابط کو آسان بنانے سے متعلق رہنما ہدایات۔

• زرمبادلہ میں آنے والے اتارچڑھاؤ کو اس میں شامل کرنا۔

4. میک ان انڈیا جیسی سرکاری اسکیموں کی کنورجنگ ۔

5. کلاؤڈ، موبائل وغیرہ جیسی جدید ترین تکنیکوں کا استعمال۔

6. مرکزی مالیاتی ضوابط 2017کےساتھ ربط۔

7. جدید ترین معیارات سے موافقت۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget