Halloween Costume ideas 2015

نرمدا میں ریت کی کانکنی پر پابندی کیلئے شیوراج سنگھ چوہان کو مبارک باد دی

نئی دہلی، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی مرکزی وزیر محترمہ اومابھارتی نے نرمدا دریا میں ریت کی کھدائی پر پابندی عائد کرنے کیلئے مدھیہ پردیش حکومت کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے اس قدم کو صحیح وقت میں اٹھایا گیا صحیح قدم قرار دیا ہے۔

 مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے نام اپنے پیغام میں محترمہ بھارتی نے اس جرات مندانہ قدم کیلئے انہیں مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام نرمدا دریا کے تحفظ میں بہت معاون ثابت ہوگا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget