Halloween Costume ideas 2015

ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کے بہت سے مواقع ملیں گے۔ پرنب مکھرجی

نئی دہلی، بھارتی دفاعی اکاؤنٹس خدمات (آئی ڈی اے ایس)، بھارتی سول اکاؤنٹس خدمات (آئی سی اے ایس) اور بھارتی ڈاک اور ٹیلی مواصلات اکاؤنٹس اور مالی خدمات (آئی بی اینڈ ٹی اے ایف ایس) نے  راشٹرپتی بھون میں صدر  پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں ان آزمائشی افسران کو بے حد مشکل اور مقابلہ جاتی سول سروسز امتحان میں کامیابی کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے آزمائشی افسران کی اس بات کے لئے بھی ستائش کی کہ انہوں نے سول سروسز کا انتخاب کیا کیونکہ اس سے انہیں ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کے بہت سے مواقع ملیں گے۔ کسی دوسری خدمات (سروسز) یا کریئر میں نوجوان کندھوں پر اتنی عظیم ذمہ داری نہیں سونپی جاتی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی عظیم اور گوناگوں (مختلف) آبدی ایک ہی نظام، ایک آئین اور ایک پہچان کے تحت اپنی زندگی بسر کرتی ہے۔ ہمارا ملک مختلف مسائل جیسے غربت، ناخواندگی اور ناواقفیت اور سماج کے ایک وسیع طبقے کی زندگی کی جدید سہولیات تک رسائی کے لئے جد و جہد کررہا ے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سول سروینٹس سماج میں یکسر تبدیلی لانے میں موثر رول ادا کرسکتے ہیں۔

 پرنب مکھرجی نے کہا کہ آئی ڈی اے ایس، آئی سی اے ایس اور آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس کے آزمائشی افسران جو آج یہاں موجود ہیں، کے کندھوں پر مالی انتظام اور مناسب اکاؤنٹنگ کو یقینی بنانے کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہیں عوام کے پیسے کے مناسب اور صحیح استعمال کو یقینی بنانا ہوگا۔

 صدر جمہوریہ نے مذکورہ افسران کو مستقبل اور ان کے کیریئر میں ہر کامیابی ملنے کی دعا دی اور کہا کہ سبکدوش ہونے کے بعد جب وہ پیچھے مڑکر دیکھیں گے تو انہیں بہت اطمینان ہوگا کہ انہوں نے اپنی خدمات نہ صرف اپنی تسلی کے لئے انجام دیں بلکہ عوام کی بھی خدمات انجام دی۔

آئی ڈی اے ایس، آئی سی اے ایس اور آئی بی اینڈ ٹی اے ایف ایس کے افسران فی الحال تربیتی دور سے گزر رہے ہیں اور فرید آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میجمنٹ آف فائننشیل مینجمنٹ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget