نئی دہلی، ’انڈیا انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس 2017‘ میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ ملک نے گھریلو ہوائی ٹریفک اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبے میں قابل ذکر ترکی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت علاقائی رابطے کی اسکیم کے ذریعہ ہوائی آمد و رفت کو سستی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر کارگو کے آئندہ چند برسوں میں 9 فیصد کی شرح سے نمو کرنے کی توقع ہے اور لاجسٹک پارکوں سے اس نمو میں مدد ملے گی۔
سربراہ اجلاس کے مکمل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شہری ہوابازی کے سکریٹری آر این چوبے نے بتایا کہ ایئر کارگو عالمی اور گھریلو سطح پر حجم کے اعتبار سے محض ایک فیصد کی حیثیت رکھتی ہے تاہم قدر کے اعتبار سے اس کی موجودگی تقریباً 25 فیصد ہے کیونکہ یہ ہوائی کمپنی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے اور وقت کے نقطہ نظر سے بھی بہت ہی حساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر کارگو کے لئے ایک سال کے اندر ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ فریٹ آپریٹر (مال برداری کا کام کرنے والے) ، ہوائی کمپنیوں، سکیورٹی اور دیگر ایک نظام کے تحت آسکیں۔ اس سے ایئر کارگو موثر طریقے سے چلایا جاسکے گا۔ سکریٹری موصوف نے یہ بھی بتایا کہ 17 ہوائی اڈوں پر کامن یوزر کارگو ٹرمنل بنائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایئرکارگو کے لئے فری پیریڈ کو 72 گھنٹے سے کم کرکے 48 گھنٹے تک لے آیا گیا ہے تاکہ ٹرمنلوں سے تیز تر نقل و حمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کا سب سے زیادہ فائدہ شہری ہوابازی کے شعبے کو ہوگا لہذا اس شعبے کو اس سربراہ اجلاس سے بڑی امیدیں ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें