نئی دہلی۔ ہندوستان نے آرچری عالمی کپ کے پہلے مرحلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ نئی دہلی کے انکم ٹیکس انسپکٹر جناب ابھیشیک ورما ان مقابلوں میں کولمبیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم ویتنام ، ایران اور امریکہ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین جناب سشیل چندرا نے اپنے پورے محکمے کی جانب سے اس نمایاں کامیابی پر جناب ابھیشیک ورما کو مبارکباد دی اور مزید چمپئن شپ مقابلوں میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔
عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ایشیا کے 27 سالہ ابھیشیک ورما ہندوستان میں تیراندازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہیں 2014 میں تیراندازی کے میدان میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے اہم اعزاز ارجن ایوارڈ اور 2007 میں کھیل کود کے میدان میں غیرمعمولی کامیابیوں کیلئے راجیو گاندھی اسٹیٹ ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے بارہویں جنوب ایشیائی کھیل (ایس اے ایف گیمز) 2016 میں شاندار تیراندازی کے مظاہرے کے لئے اعزاز سے سرفراز کیے جانے کے ساتھ ساتھ مختلف عالمی مقابلوں میں ملک وقوم کیلئے ستائش اور تعریفیں حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تھائی لینڈ میں اہتمام کیے جانے والے 19ویں ایشیائی آرچری چمپئن شپ مقابلوں میں بھی اپنی شاندار تیر انداز کیلئے ملک وقوم کیلئے سرخروئی حاصل کی تھی۔ 2014 میں ایشیائی گرانڈ پریکس ٹورنامنٹ میں اپنی تیراندازی سے دو بار 150/150 پوائنٹ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی تیر انداز ہیں اور ایشیائی ریکارڈ اسکورنگ میں 780/720 پوائنٹ حاصل کرچکے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें