Halloween Costume ideas 2015

ملک میں مخلتف النوع میڈیا میں تیزی سے توسیع ہورہی ہے

 نئی دہلی،اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں مخلتف النوع میڈیا میں تیزی سے توسیع ہورہی ہے اور اس پس منظر میں ازخود نظم و ضبط کی پابندی اور واجبی پابندیاں لگائی جا نیں ضروری ہیں ۔ مختلف واقعات کی رپورٹنگ کے معاملے میں ان اصولوں کو مدنظر رکھا جانا چاہئے تاکہ نظم و ضبط قائم رہے اور ملک  کے اتحاد اور  خودمختاری  پربھی بر عکس اثرات مرتب نہ ہوں۔ وزیر موصوف نے  چنئی میں علاقائی مدیروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا کے  کام کاج کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 وز یر موصوف نے کہا کہ اظہار کی آزادی اور واجب پابندیوں کے مابین ایک گوناں توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملک کی سماجی، ثقافتی، اقتصادی، گوناگونی کے پس منظر میں مواصلات کے توسط سے کسی بھی طرح کی تفریق کو بڑھاوا نہ ملے ۔  میڈیا کے ذریعے خود ضبطی  کے  اصول  کو اپنانا اس سلسلے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ مواصلات کی فوری ترسیل کی مجبوری کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہئے کہ میڈیا مبنی بر حقائق رپورٹنگ کے بنیادی اصول کو فراموش کردے۔ 

وزیر موصوف نے میدیا  سے کہا کہ وہ ملک کی ترقی میں بطور شراکت دار اپنے کردار کو  مؤثرطریقے سے ادا کرے اور شہریوں کو درکار اطلاعات  کی فراہمی کے ذریعے انہیں بااختیار بنائے۔ اس کے ذریعے انہیں اپنی آواز اٹھانے کا موقع ملے گا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے ترقیاتی پروگراموں کی کامیابی کا انحصار عوام کو بڑے پیمانے پر حساس اور بیدار کرنے  پر ہوتا ہے اور اس کام میں میڈیا  کوایک اہم کردار ادا کر ناہوتا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اسی لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک کی حکمرانی کے معاملے میں مواصلات کو ایک اہم عنصر  کے طور پرتسلیم کیا ہے۔ 

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  ہمارے ملک میں میڈیا کم و بیش ترقی پسند ہی رہا ہے ،  جناب نائیڈو نے  یاد دلایا کہ میڈیا کی اولین ذمہ داری ملک اور سماج کے تئیں ہے۔ وزیر موصوف نے اشارہ کیا کہ   میڈیا کی نئی شکلوں کے آنے کے باوجود پرنٹ میڈیا ،  ترقی کی رپورٹنگ حسب معمول  اپنے انداز میں کررہا ہے  تاہم  اس عمل پر علاقائی میڈیا  کے فروغ کا اثر ضرور مرتب ہوتا ہے۔  جناب نائیڈو نے واضح کیا کہ علاقائی میڈیا  ، اپنےمنفرد انداز میں علاقائی اور مقامی موضوعات اور عوام سے اپنی قربت برقرار رکھتے ہوئے حکومت اور عوام کو ایک دوسرے سے مربوط کرتا ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے  ہم آہنگی اور قومی یکجہتی اور سالمیت پر اثر انداز ہونے والے عوامی خطبات کو سیاسی شکل دینے کے پہلو پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا  تعلق بنی نوع انسان  سے ہے نہ کہ دہشت گردوں  سے۔ جیل میں قید افراد کی شناخت محض ان کی  ذات یا مذہب کی بنیاد پرنہیں   کی جانی چاہئے۔ غیر قانونی حرا ست صحیح نہیں ہے ۔ اس کے تدارک کے لئے کوئی  بھی شخص تیز رفتار قانونی چارہ جوئی کا سہار الے سکتا ہے مگر اس کی بنیاد محض ذات یا مذہب میں مضمر نہیں ہو نی چاہئے۔ میڈیا کو ایسے مطالبات یا واقعات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بہت احتیا ط برتنی چاہئے۔

تمل ناڈو کے اطلاعات اور تشہیر کے وزیر  تھیرو کدمبر راجو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترقیاتی اقدمات اور میڈیا اور میڈیا کے ذریعے ادا کئے جانے والے مثبت کردار کے  سلسلے میں اس کے مؤثر کام کاج کے لئے ماحول سازی کے ضمن میں حکومت کی  جانب سے کی جانی والی کوششوں کا ذکر کیا ۔

مذکورہ دو روزہ علاقائی مدیروں کی کانفرنس کا اہتمام پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کے اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ جنوبی ریاستوں اور مرکزی انتظام کے علاقوں کے سینئر صحافی حضرات  ،حکومت ہند کے ذریعے کئے جانے والے نئے اقدامات کی کارکردگی کے تناظر سے متعارف ہوسکیں ، بطور خاص شہری ترقیات، اطلاعاتی تکنالوجی، ساحلی سلامتی، تجارت اور صنعت و جہاز رانی اور شاہراہوں کی ترقیات سے متعلق پہل قدمیوں سے باقاعدہ طور پر آگہی حاصل کرسکیں۔ 


Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget