نئی دہلی، مواصلات کے وزیر منوج سنہا نے کہا کہ
وزیر اعظم کے ذریعہ 2 اکتوبر 2014 کو شروع کئے گئے مشن کے بعد سوچھ بھارت
مشن کو ایک نئی تحریک حاصل ہوئی ۔
اب گذشتہ دو برسوں کے دوران اس سمت میں
کئے گئے اقدامات ، چاہے وہ بیت الخلاء کی تعمیر ہو یا ٹھوس یا رقیق فضلات
کا بندو بست ، ہندوستان نے ایک قسم کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
مہاتما
گاندھی اور لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش
کرتے ہوئے سنہا نے خوشی کا اظہار کیا کہ سوچھ بھارت کی دوسری سالگرہ
کے موقع پر ایک لاکھ گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صفائی ہندوستانی تہذیب اور وراثت کا حصہ ہے لیکن ہم کہیں
راستے میں گم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے سامعین کو یاد دلایا کہ مہاتما گاندھی
نے صفائی کے بارے میں 1901 کے کولکاتہ کانگریس اجلاس کے دوران بات کی تھی ۔
اس کے 110 سال سے زائد وقفے کے بعد صفائی مہم کو وزیر اعظم کے تحرک کے
باعث تحریک حاصل ہوئی ہے ۔
سنہا نے ایک تقریب کے دوران ان خیالات کا
اظہار کیا ۔ اس تقریب کے دوران سوچھ بھارت مشن پر دو یادگاری ٹکٹ اور ایک
چھوٹے شیٹ کا اجراء کیا گیا ۔ اس موقع پر شہری ترقیات کے وزیر جناب ایم
وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔
एक टिप्पणी भेजें