Halloween Costume ideas 2015

سبرتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی کو راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار

http://www.footballfestivals.co.uk/media/images/age-groups/land/under-8-football-tournaments.jpgنئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے کھیلوں کی تعلیم سے متعلق سبرتو مکھرجی سوسائٹی (ایس ایم ایس ای ایس) کو، فٹ بال کو بنیادی سطح پر ترقی دینے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کھیلوں کا قومی ایوارڈ راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار سے نوازا ہے۔

 یہ ایوارڈ کھیلوں کی ترقی کیلئے دیا جاتا ہے۔ سبرتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی، مشہور سبرتو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتما کرتی ہے اور اس نے پچھلی 6 دہائیوں کے دوران ملک میں فٹ بال کی ترقی میں اہم تعاون دیا ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے 23 اگست کو راجیو گاندھی کھیل رتن، درونا چاریہ، ارجن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ سبرتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی کو اسپورٹس فار ڈیولپمنٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

1960 میں اپنے قیام سے ہی سبرتو کپ فٹبال ٹورنامنٹ اس بات کی کوشش کرتا رہا ہے کہ ملک میں ہر بچے کی فٹ بال کھیلنے کیلئے حوصلہ افزائی ہو۔ 

اس ٹورنامنٹ کانام بھارتیہ فضائیہ کے پہلے چیف آف اسٹاف آنجہانی ائرمارشل سبرتو مکھرجی او بی ای کے نام پر  رکھا گیا تھا۔ سبرتو کپ، جس کا نفاذ بھارتی فضائیہ کرتی ہے، اسکولی بچوں کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ ہوتا ہے۔ اس میں ہر سال 35 ہزار سے زیادہ بھارتی اور غیر ملکی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ٹورنامنٹ نے بھارتی فٹبال پر گہرا اثر ڈالا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں  فٹ بال کے کھیل میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ سبرتو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کو ملک میں اب جونئر اور سب جونئر سطح پر صلاحیت کو ابھانے کیلئے گیم چینجر یعنی بازی پلٹنے والا اور ایک ہیڈ روک یعنی نھ ہلنے والی چٹان کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ 

ایئرمارشل ایم کے ملک اے وی ایس ایم وی ایس ایم ایئرآفیسر انچارج انتظامیہ نے جو سبرتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی کے وائس چیئرمین بھی ہیں، راشٹرپتی بھون میں آج صدر جمہوریہ کے ہاتھوں سبرتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے ’’راشٹریہ کھیل پرتساہن پرسکار‘‘ حاصل کیا۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget