Halloween Costume ideas 2015

اتر پردیش کے 4 لاکھ سرکاری ملازمین پر لٹکی ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ کی تلوار

Image result for images - up cm yogiاتر پردیش میں 50 سال سے زیادہ کی عمر والے سرکاری ملازمین کے سر پر ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ یوگی حکومت نے اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی ہے اور یہ تلوار تقریباً 4 لاکھ سرکاری ملازمین پر لٹکی ہوئی ہے۔ دراصل یوگی حکومت ان سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے پر غور کر رہی ہے جو اپنی ڈیوٹی نبھانے میں اہل نہیں ہیں۔ لیکن اس قدم سے سرکاری ملازمین میں ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے اور انھوں نے اس کی مخالفت میں آواز اٹھانی بھی شروع کر دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاست میں کل 16 لاکھ سرکاری ملازمین ہیں جن میں سے 4 لاکھ سرکاری ملازمین کو ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ کے لیے مجبور کیے جانے کی بات ہو رہی ہے، گویا کہ 25 فیصد ملازمین کو یوگی حکومت نااہل قرار دینا چاہتی ہے۔ یوگی حکومت کے ذریعہ اس سلسلے میں 6 جولائی کو حکم جاری کیا گیا تھا جس کی ایمپلائی یونین مخالفت کر رہی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری مکل سنگھوی کے ذریعہ ریاست کے سبھی محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں اور سکریٹریوں کو یوگی حکومت کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فنانشیل ہینڈ بک، کلاؤز 2، پارٹ 2 سے 4 میں درج بنیادی اصول-56 میں تقرری افسر کے لیے کسی بھی سرکاری ملازم کو نوٹس دے کر بغیر وجہ بتائے 50 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ریٹائرمنٹ ہونے کی سہولت ہے۔ اسی کے تحت حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

مکل سنگھوی کے ذریعہ جاری سرکاری حکم نامہ میں سبھی محکموں کے سربراہان کو ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ کی اسکریننگ کی کارروائی آئندہ 31 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 50 سال کی عمر مقرر کرنے کی ’کٹ آف ڈیٹ‘ 31 مارچ 2018 رکھی گئی ہے۔ یعنی 31 مارچ 2018 کو جن ملازمین کی عمر 50 سال ہو گئی ہے وہ اسکریننگ کے دائرے میں آئیں گے۔ ایسے میں انھیں لازمی ریٹائرمنٹ لینی ہوگی۔ اس نوٹس کی مدت تین مہینے ہوگی۔

یوگی حکومت کے ذریعہ جاری فرمان کے بعد ایمپلائی یونین کی جانب سے تلخ رد عمل پیش کیا گیا ہے۔ یو پی سکریٹریٹ ایمپلائی ایسو سی ایشن کے سربراہ یادویندر مشرا نے حکومت کے اس قدم کو ملازمین کو حراساں کرنے والا بتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چونکہ اس فیصلہ پر عمل کرنے سے تقریباً 4 لاکھ سرکاری ملازمین متاثر ہوں گے، اس لیے یوگی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایمپلائی یونین نے تو اپنی جانب سے مخالفت ظاہر کر ہی دی ہے، اسکریننگ کے بعد جب ’لازمی ریٹائرمنٹ‘ کے لیے ملازمین پر زور ڈالا جائے گا تو 
بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہو سکتے ہیں۔
[قومی آواز سے ]
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget