دیہی ترقی، پنچایتی راج اور کانوں کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر 11 جون کو بروز پیر دین دیال انتیودیہ یوجنا۔ قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم) کے تحت بہترین کارکردگی خود امدادی گروپوں کو قومی ایوارڈس سے سرفراز کریں گے۔ یہ قومی ایوارڈ سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) کو عوام میں پہچان دلانے اور ان کی بہترین کارکردگی کے لئے خود امدادی گروپوں، معاشروں، اداروں کو دیئےجاتے ہیں۔
بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ایس ایچ جی اور دیہی تنظیموں کو یہ ایوارڈ دینے کی شروعات سال 17۔2016 میں ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم کے ذریعہ کی گئی تھی۔ این آر ایل ایم نیشنل ایوارڈ دینے کے لئے منتخب کیا گیا اور یہ ایوارڈ نئی دہلی میں 11 جون 2018 کو اے پی شنڈے ہال، پوسال میں منعقدہ ایک تقریب میں عطا کئے جائیں گی۔
ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم ایوارڈز معاشرے پر مبنی تنظیموں کی بہترین کارکردگی (جس میں سیلف ہیلپ گروپس اور دیہی تنظیمیں شامل ہیں) کی جانچ کے بعد ایس آر ایل ایم سے موصولہ نامزدگیوں پر عطا کئے جاتےہیں۔
ان ایوارڈز کے لئے امیدواروں کے انتخابی عمل کے تحت ایس ایچ جی مختلف معیارات جیسے ادارے کی عمارت، ہنر کے فروغ، مالی شمولیت، ذریعہ معاش، اجتماع وغیرہ پر ان کا جائزہ لیا جاتا ہے اور تب ایس آر ایل ایم انہیں ایوارڈز حاصل کرنے کے لئے چنتےہیں۔
एक टिप्पणी भेजें