نئی دہلی۔ جن بھاگیداری کے نظریے کو آگے بڑھانے کیلئے دیہی ترقی ، پنچایتی راج اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نےمائی گورنمنٹ پورٹل کی وساطت سے سماجی کارکنوں ، صنعتکاروں ، تحقیق کاروں ، اسٹیک ہولڈروں اور ماہرین کے ساتھ آزادانہ اور تعمیری نظریا ت کا تبادلہ کیا۔ اس غیر رسمی بات چیت کا مقصد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سارے اسٹیک ہولڈروں اور موضوع کے ماہرین کے نظریات کا تبادلہ اور مشورے حاصل کرنا تھا۔ مائی گورنمنٹ حکومت ہند اور شہریوں کے درمیان رابطے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ہندوستان کی حکمرانی اور ترقی میں شہریوں کی سرگرم شراکت کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر سامعین سے خطاب کرتے ہوئے تومر نے وزیراعظم نریندر مودی کی نئے ہندوستان کیلئے نئی مضبوط بنیاد رکھنے اور حکمرانی میں شفافیت کا نیا دورشروع کرنے کیلئے تعریف کی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو حکومت کے چار سال مکمل کرنے اور تمام ہندوستانیوں تک ترقی کے فوائد پہنچانے کیلئے حکومت کے ذریعے کی گئی کوششوں کی کامیابی کیلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کے اچھے ارادے (اچھی نیت) کا اظہار ہوتا ہے اور اس میں اچھی پائیدار پالیسی (اچھی نیتی) کے ساتھ مضبوط قیادت (نیتروتو) ملی ہے جس کے نتیجے میں حکمرانی میں تبدیلی آئی ہے اور عوام کے معیار زندگی پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) اصلاحات کے بارے میں بتاتے ہوئے تومر نے کہا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ یوپی اے گورنمنٹ کی وجہ سے دس سالوں سے التوا میں تھا۔ یوپی ے ایک فیصلہ کن حکمرانی اور حوصلہ مند حکومت مہیا کرانے میں ناکام تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں قوت ارادی ہے اور ترقی اور فروغ میں مزید تیزی لانے کیلئے اس نے ایک سنگ میل اصلاحات کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہو ، بدعنوانی اور غریبی کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جاسکے ، حکمرانی میں شفافیت لائی جاسکے اور ملک کی خدمت کی جاسکے اس کے لئے وہ کام کرتے رہے ہیں۔
یو گ دیوس یا بین الاقوامی یوم یوگا کی مثال پیش کرتے ہوئے جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ یہ ایک اچھی مثال ہے کہ وزیراعظم مودی دنیا کے سامنے ہندوستان کو کس طرح پیش کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عالمی اسٹیج پر ہندوستان کو اس کا جائز مقام ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی ہندوستان کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس حکومت نے پاکستان کو اس کی ہر شکل میں بے نقاب کردیا ہے۔ اور اس کے لئے وزیراعظم کا شکریہ کہ پاکستان آج عالمی پیمانے پر بالکل الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔
اپنی وزارتوں کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے تومر نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران کانوں کی وزارت گھوٹالوں والی تھی۔ لیکن وزیراعظم نریندر مودی کے خواب اور شفافیت کا نیا دور لانے کے لئے مشن میں اس شعبے کو پوری طرح تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا نیلامی کو قانونی بنادیا گیا ہے اس کے نتیجے میں حکومت کے ذریعے کافی مالیہ پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کے ذریعے اس حکومت کے ذریعے ایک لاکھ گیارہ ہزار کروڑ روپئے جمع کیے گئے ہیں۔ جناب تومر نے ڈسٹرک مینرل فاؤنڈیشن پر روشنی ڈالی ، جسے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ کانکنی کے علاقے کے لئے کانکنوں میں جوابدہی کا جذبہ پیدا کرنے اور مقامی ماحول پر منفی اثرات مرتب کیے بغیر علاقے کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کانکنی کے ذریعے مذکورہ رقم حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانکنوں کیلئے اسٹار ریٹنگ میکانزم وضع کیا گیا ہے تاکہ کانکن اپنی کارروائی کیلئے جوابدہ رہیں۔
نیشنل آریوآر بی اے این مشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کا مقصد گاؤں کا ایک گروپ بنانا ہے جو دیہی آبادی کی زندگی کی روح کو لازمی شہری نوعیت کی سہولیات کے حصول کے ساتھ برقرار رکھنا ہے۔ اس طرح روبن گاؤں کا کلسٹر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسے 287 کلسٹر دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعے مختص کیے گئے ہیں جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صفائی ستھرائی پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور ریاستوں کے ذریعے ایسے تقریباً 300 کلسٹروں پر کام کیا جارہا ہے۔
گرام سوراج ابھیان کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ گرام اودے سے بھارت اودے ابھیان اور سنکلپ سے سدھی کے تحت متعدد اسکیموں کی کامیاب عمل درآمد کے بعد وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے نیتی آیوگ کے ذریعے شناخت کیے گئے توقعاتی اضلاع میں گاؤں کیلئے مشن موڈ میں سرکاری اسکیمیں فراہم کرنے کیلئے 14 اپریل سے 5 مئی 2018 تک گرا م سوراج ابھیان (جی ایس اے) کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے شناخت شدہ تمام گاؤں میں صد فیصد کامیابیوں کے حصول کے ذریعے جی ایس اے بنانے میں آفیسران کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ جناب تومرنے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے مشورے پر جی ایس اے کی توسیع کی گئی ہے اور سرکاری اسکیموں کے ساتھ 65ہزار گاؤں کا نیا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें