Halloween Costume ideas 2015

میٹرو ریل نظام میں معیار بندی اور دیسی جانکاری کے استعمال سے متعلق کمیٹی کی تشکیل

Image result for images -- metro
نئی دہلی، کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ٹرانسپورٹ ڈھانچہ انتہائی اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔ تیز رفتاری کے ساتھ ہونے والی صنعت کاری ، شہروں کی زبردست ترقی، عالم کاری اور شہری مراکز میں بڑی تعداد کے ارتکاز کی وجہ سے ملک کے شہر اور قصبے بھی بہت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔ اس تیز رفتاری کو برقرار رکھنے کے لئے لوگوں کو لانے لے جانے، اشیاء کے نقل و حمل اور خدمات کے استعمال میں میٹرو ریل پروجیکٹ ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ 

یہ رول نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کے ایک حل کی حیثیت رکھتا ہے، بلکہ شہروں کی شکل بدلنے کا ذریعہ بھی ہے۔
آج ملک کے 10 مختلف شہروں میں 490 کلو میٹر ، میٹرو لائنیں کام کر رہی ہیں۔ مختلف شہروں میں 600 سے زیادہ کلو میٹر میٹرو ریل پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔ آنے والے برسوں میں میٹرو ریل شعبے میں زبردست ترقی ہونے کی توقع ہے۔ اگلے چند برسوں میں 350کلو میٹر سے زیادہ نئی میٹرو ریل لائنیں قائم کی جا رہی ہیں اور مزید شہر میٹرو میں توسیع کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں یا نئی میٹرو ریل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ 

میٹرو ریل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ تیز رفتار علاقائی ٹرانسپورٹ نظام ( آرآرٹی ایس) کو بھی دہلی اور این سی آر کی بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے لئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ آر آر ٹی ایس کا پہلا مرحلہ 3کوریڈور پر مشتمل ہے ، جو تقریباً 380 کلو میٹر لمبائی کا احاطہ کریں گے۔ یہ راہ داری نظام دہلی کا سلسلہ سونی پت، الور اور میرٹھ کے ساتھ جڑے گا۔
مرکزی حکومت میٹرو ریل پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لئے مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ یہ مالی امداد حصص اور ذیلی قرضوں نیز ہمہ قومی اور باہمی قرضوں کے لئے ضمانت کی شکل میں ہے۔ پچھلے 4 برسوں میں میٹرو ریل پروجیکٹوں کے لئے مرکزی حکومت کے بجٹ میں بتدریج اضافے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میٹرو ریل کی ضرورت روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، جس سے شہروں کی بھیڑ بھاڑ کم کرنے اور آمدو رفت میں تیزی لانے میں مدد ملتی ہے۔ مرکزی حکومت کے بجٹ میں اوسط اضافہ سالانہ تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے کا ہے۔

 ریاستی حکومتوں، پرائیویٹ شراکت داروں اور یو ایل بیز کی طر ف سے کی جانے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہے۔
ملک میں میٹرو ریل پروجیکٹوں کی باضابطہ اور دیر پا ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے بورڈ سے اجازت ملنے کے بعد میٹرو ریل کے انجنوں اور سگنلنگ نظا م کے معیارات کو2017 میں مشتہر کر دیا گیا تھا۔ بجلی کے نظام کے معیارات کے بارے میں ریلوے بورڈ نے حال ہی میں اپنی رضامندی ظاہر کی ہے اور اسےبھی جلد ہی مشہتر کر دیا جائے گا۔ این پی سی آئی اور سی-ڈی اے سی نے ڈی ایم آر سی کے تعاون سے کرایہ جمع کرنے کے خودکار نظام کی تفصیلات اور روپے معیار پر مبنی مکمل ماحولیاتی نظام کی تفصیلات تیار کی ہے۔
بہت سارے ایسے شعبے ہیں، جن کے لئے دیسی جانکاری کے معیارات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

 اِن میں میٹرو اسٹیشن اور پلیٹ فارموں کے نقشے ، آگ کا حفاظتی نظام، اچانک بحرانی کیفیت پیدا ہوجانے سے نمٹنے کا نظام ، ماحول دوست اور کچرے کے بندوبست کا نظام اور اسٹیشنوں پر شمسی پینل کا معیار وغیرہ شامل ہیں۔
اس مقصد کے لئے میٹرو ریل میں معیار بندی اور دیسی جانکاری کا نظام قائم کرنے کے لئے جناب ای شری دھرن کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ امید ہے کہ یہ کمیٹی 3 مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر دے گی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget