نئی دہلی،18 جون سے شروع ہونے والے تین مہینوں کے لئے ہندوستانی فضائیہ پتھوڑہ گڑھ اور گُنجی کے درمیان ایک ایئر برج تشکیل دے گا، جس کا مقصد 1080 اندراج شدہ مسافروں کو فضائی راستے سے گُنجی تک پہنچانا ہے، تاکہ وہ سالانہ کیلاش مانسروور یاترا کے لئے اپنے آگے کا سفر جاری رکھ سکیں۔
مغربی فضائی کمان کے ایئرکموڈور نے بتایا کہ‘‘ہندوستانی فضائیہ ہر اس کام کو کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے، جو حکومت اس کے سپرد کرتی ہے اور اس کے بعد وہ اس کام کو انتہائی پیشہ وارانہ انداز سے انجام دیتا ہے’’۔
فضائیہ کے ہیڈکوارٹر نے کمان کو اس مقصد کے لئے چنا ہے وہ بھی خاص طور پر اس کے ہوابازوں کے پہاڑی علاقوں میں پرواز کے تجربے اور اونچے علاقوں میں ہیلی کاپٹر اتارنے کے ان کے تجربے کی وجہ سے ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھا جائے کہ گُنجی سطح سمندر سے 31ہزار میٹر کی اونچائی پر واقع ہے۔
پتھوڑہ گڑھ میں متعین ٹاسک فورس کے کمانڈر نے بتایا ‘‘ہم نے ایم ایل ایچ طرز کے تین ہیلی کاپٹر پتھوڑہ گڑھ میں تعینات کئے ہیں جو اوسطاً 60 سے 80 مسافروں کو روزانہ لے جانے کا کام انجام دیں گے’’۔ ہندوستانی فضائیہ کے کرپان اور نبرو وارئیر یونٹوں کے ان ہیلی کاپٹروں کو تقریباً تین مہینوں کے لئے یاتریوں کو لے جانے لانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔یہ ہیلی کاپٹر پوری کارروائی کے دوران تقریباً 300 گھنٹے کی پرواز کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें