Halloween Costume ideas 2015

کسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی اپنا کر اپنی آمدنی بڑھانے کی رفتار تیز کریں

Image result for images -indian farmer
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو برج کے ذریعے پورے ملک کے کسانوں سے رابطہ قائم کیا۔ پورے ملک کے کروڑوں کسانوں نے پوری توجہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات سنی،جو دو لاکھ گاوؤں کے مشترکہ سروس سینٹر اور 600 اضلاع میں کے وی کیز کے ذریعے کی گئی تھی۔مرکزی وزیر زراعت  رادھا موہن سنگھ نے ہریانہ کے شکوہ پور گاؤں میں کسانوں کے ساتھ اس بات چیت کو ملاحظہ کیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں مختلف زرعی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح سرکاری اسکیموں نے پیداوار بڑھانے میں مدد کی ہے۔فائدہ اٹھانے والوں نے زمین کی حالت سے متعلق کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امداد باہمی تحریک میں اپنے تجربات سے وزیر اعظم کو واقف کرایا۔

مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ انہیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ کس طرح ملک کے کسانوں نے سوائل ہیلتھ کارڈ، مائیکرو ایرگیشن، ویلیو ایڈیشن، ای-نیم، ایف پی او کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھائی ہے۔ اس میں مویشیوں کی افزائش نسل، ماہی گیری اور مرغی پالن سے بھی مدد ملی ہے۔کسانوں نے اپنے وہ حالات بھی سنائے کہ کس طرح انہوں نے مربوط زراعت کی تکنیک اپناکر اپنی آمدنی کو دوگنا کیا ہے۔

 سنگھ نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی اپناکر آمدنی بڑھانے کی اپنی رفتار تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کے وی کیز،اے ٹی ایم اے اہلکاروں کو نئی ٹیکنالوجی کھیتوں میں لانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ پورے ملک کے کسانوں نے وزیر اعظم کا ان کی رہنمائی اور بات چیت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget