نئی دہلی، ۔ حکومت نے تمام ایسوسی ایشنز /تنظیموں کو جنہوں نے غیر ملکی تعاون (ریگولیشن) ایکٹ 2010 (ایف سی آر اے) کے تحت اپنے رجسٹریشن کو رینیو کرانےکی درخواست دی تھی، لیکن مالی سال 11-2010 سے 15-2014 سے اپنے سالانہ ریٹرن اپ لوڈ نہیں کئےہیں، کو سالانہ ریٹرن داخل کرانے کےلئے ایک آخری موقع دیا ہے۔
ایسی تمام غیر سرکاری تنظیمیں اپنے چھوٹے ہوئے سالانہ ریٹرن دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ 14 جون 2017 تک داخل کراسکتی ہیں ، 14جون 2017 تک دیر سے سالانہ ریٹرن فائل کرنے کی کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔
ایف سی آر اے سروسیز کے آن لائن پورٹل https://fcraonline.nic.in/home/index.aspxمذکورہ سالانہ ریٹرن فائل کئےجاسکتےہیں۔
سالانہ ریٹرن جمع کرانے کے لئے یوزر گائیڈ درج ذیل آن لائن پتہ پر دستیاب ہے https://fcraonline.nic.in/home/Documents/Instruction/FC4_returns.pdf
एक टिप्पणी भेजें