aنئی دہلی، خزانہ، دفاع اور کارپوریٹ امورکےمرکزی وزیر ارون جیٹلی، انسانی وسائل کی ترقی کےمرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکرکےہمراہ اتوار11؍جون کو آئی آئی ٹی دلی میں اساتذہ کی ایک ہفتہ کی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔
ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اقتصادیات کے اساتذہ کی ایک ہفتہ کی ورکشاپ کا اہتمام وزارت خزانہ کے چیف ایکونامک ایڈوائزر انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے اشتراک سے کر رہا ہے۔
یہ پہلاموقع ہے کہ اس قسم کی کانفرنس کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ یہ کانفرنس 11؍سے17؍جون تک انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें