Halloween Costume ideas 2015

پرنب مکھرجی نے موبائل ایپ‘سیلفی وِد ڈاٹر’ کا آغاز کیا

نئی دہلی، صدر پرنب مکھرجی نے راشٹرپتی بھون میں موبائل ایپلیکیشن ُسیلفی وِد ڈاٹر’ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے موبائل ایپ ُسیلفی وِد ڈاٹر’ کو شروع کر نے پر جناب سنیل جگلن کو مبارکباد دی ۔

 انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں اس مہم کو شروع کرنے میں جگلن کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ُسیلفی وِد ڈاٹر’ جنین کشی اور صنف انتخاب کے خلاف ایک عالم گیر تحریک بن گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جنسی امتیاز سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا 

۔ انہوں نے کہا کہ ایپ ایک اختراعی تصور اور نرم قائل کرنے کی ایک کارروائی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ فوٹو گراف لیں اور اسے ایپ پر اپلوڈ کر دیں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ۔  سنیل جگلن جون 2015 میں ہریانہ کے جند میں بی بی پور گاؤں میں ُسیلفی وِد ڈاٹر’ مہم شروع کی تھی۔ سابق سرپنچ جگلن خواتین کو با اختیار بنانے اور گاؤں کی ترقی کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

 اس مہم کا مقصد معاشرے کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ایک بچی کے والدین کے تئیں فخر کرے جس کے نتیجے میں بچوں کے جنسی تناصب میں بہتری آئے گی۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget