Halloween Costume ideas 2015

’’ساگر مالا عمل آوری میں تیز رفتاری - ریاستوں کے اشتراک سے ‘‘ کے موضوع پر پہلی ورکشاپ نئی دہلی میں

نئی دہلی، جہاز رانی کی مرکزی وزار ت کا انتہائی اہم یعنی فلیگ شپ پروگرام ساگر مالا اب اپنی تصوراتی حدود سے آگے بڑھ کر منصوبہ بندی کی منزل میں داخل ہوگیا ہے او ر اس منصوبہ بندی پر عمل درآمد کا دورشروع ہوگیا ہے۔ اس پروگرام کے حصے کی حیثیت سے ایسے 400 منصوبوں کی شناخت کی گئی ہے ، جو بندرگاہوں کی جدید کاری ، نئے بندرگاہوں کی ترقی ،رابطہ کاری کے نظام ، بندرگاہوں سے مربوط صنعت کاری اورساحلی آبادی کی ترقی کے شعبوں میں شامل ہے۔

متعلقہ دعوے داروں میں ساگر مالا پروگرام کے تئیں بیداری پیدا کرنے اوران کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے اس وزارت کی جانب سے ساگر مالا پروگرام کے تحت اگلے 6سے 8 ماہ کی مدت کے دوران متعد د ورکشاپوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

’’ساگر مالا عمل آوری میں تیز رفتاری –ریاستوں کے اشتراک سے ‘‘کے عنوان سے ایسی ایک ورکشاپ 9 جون کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقد کی جائے گی ۔اس ورکشاپ کا اہم ترین مقصد جہازرانی کی وزارت اور دیگر وزارتوں نیز ہندوستان کی مختلف ساحلی ریاستوں کے درمیان اشتراک کو ساگر مالا پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے فروغ دینا ہے ۔

اس ورکشاپ کی صدارت جہاز رانی کی وزارت کے سکریٹری موصوف کریں گے اور نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر 
 امیتابھ کانت کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ امید ہے کہ ملک کی ساحلی ریاستوں کے پرنسپل سکریٹری حضرات بندرگاہوں کے چیر مین اور متعلقہ وزارتوں کے افسران اس ورکشاپ میں شرکت کریں گے ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget