Halloween Costume ideas 2015

مرکزی وزیر داخلہ کا سے تین روزہ دورۂ سِکّم

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ  راج ناتھ سنگھ سکم کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کےدوران وزیرداخلہ 20؍مئی کو گینگ ٹاک میں ہند-چین سرحد سےمتصل 5ریاستوں یعنی جمو ں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکماور اروناچل پردیش کےوزرائےاعلیٰ کی ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اس میٹنگ کا مقصد ہند-چین سرحد پر سلامتی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وزارت داخلہ کےذریعے ایسی کسی میٹنگ کا انعقاد کیاجارہاہے۔اس میٹنگ کا مقصد ہند-چین کی سرحد پرواقع 5 ریاستوں سے وزارت داخلہ کاتال میل قائم کرنا ہے تاکہ بحیثیت مجموعی سرحدی سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے، کیونکہ ریاستیں بھی سرحدوں کی سلامتی میں حصہ دار ہیں۔ اس میٹنگ میں وزارتِ داخلہ کے تحت کئے جانے والےسرحدی بنیادی ڈھانچے سےمتعلق کام، سرحدی علاقہ ترقیاتی پروگرام اور ریاستوں و آئی ٹی بی پی وغیرہ میں تال میل سے متعلق امورپر تبادلۂ خیال ہوگا۔ 

 راج ناتھ سنگھ ناتھولا درّے اور لاچُنگ میں آئی ٹی بی پی سرحدی چوکی کامعائنہ کریں گےاورہند-چین سرحد پر آئی ٹی بی پی کےجوانوں سے ملاقات کریں گے۔ 21؍مئی کو وہ ایس ایس بی ہیڈکوارٹرز(گیزنگ اور یُک سام)کادورہ کریں گے۔ اس کےعلاوہ ، وہ اٹاری میں ایس ایس بی سرحدی چوکی اور ہند-نیپال سرحد پر کُمک اور بجراج دھارا کا ہوائی معائنہ کریں گے۔

وزیرداخلہ بیجنگ میں منعقدہ ایک سینک سمیلن میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اس سے بہت ہی بلند طول البلد اور ناسازگارعلاقے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنےوالےجوانوں کو حوصلہ ملے گا۔جناب راج ناتھ سنگھ سکم کے مغربی ضلعے میں واقع پیلّنگ میں ایک سیوِک ایکشن پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget