Halloween Costume ideas 2015

قومی میوزیم میں سووچھ بھارت ایپ کا آغاز

نئی دہلی ،  ثقافت اورسیاحت کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرماکے ہاتھوں نیشل میوزیم جو وزارت ثقافت کے تحت ہے، میں سووچھ بھارت ایپ کا آغاز کیا گیا۔ سووچھ بھارت ایپ میں اصل توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ وہ سووچھ بھارت ابھیان میں سرگرمی کے ساتھ ساتھ شامل ہوجائیں۔ 

فی الحال یہ ایپ اینڈرائڈ موبائل فون پر دستیاب ہے، جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

 اس ایپ میں طبیعاتی ویب کے نظریے کو عملی شکل دی گئی ہے۔ جب آپ کسی مقبرے یا میوزیم میں ہوتے ہیں تو یہ سووچھ بھارت ابھیان کے بارے میں آپ کو ایک پیغام دیتا ہے اور آپ سے آپ کے آس پاس کے کچرے کے بارے میں اطلاع دینے کو کہتا ہے ۔ آپ کو اپنے موبائل پر صرف بلو ٹوتھ کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 یہاں تک کہ اگر آپ نے یہ ایپ نہیں ڈاؤن کیا ہوا ہے تب بھی آپ کو سووچھ بھارت ابھیان کے بارے میں گوگل کی طرف سے پیغام دیا جائے گا، جو ایپ کا لنک فراہم کرے گا۔ جب آپ ایک بار ایپ شروع کردیتے ہیں تو آپ سے کچرے کا فوٹو لینے کے لیے کہا جاتا ہے اور آپ سے آپ کی رائے پوچھ کر اسے بھیج دینے کے لیے کہا جاتا ہے۔ اس کی اطلاع متعلقہ افسر کو دے دی جاتی ہے۔ 

اس ایپ پر ثقافت کی وزارت نظر رکھتی ہے، جو شہریوں کے لیےصفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget