نئی دہلی ، امور داخلہ کی وزارت سکم قانون ساز اسمبلی کی سیٹوں کو 32 سے بڑھا کر 40 کرنے اور سکم قانون ساز اسمبلی میں لمبو اور تمانگ برادری کے لئے 5 سیٹیں ریزرو کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے ۔ یہ تجویز وزارت کی ویب سائٹ http://www.mha.nic.in/sites/upload_files/mha/files/IsCirMSite_26052017.PDF پر دستیاب ہے ۔
وزارت نے تمام متعلقہ فریقوں سے اِس تجویز کے مسودے پر 26 جون ، 2017 ء تک اپنی رائے بھیجنے کو کہا ہے ۔
تمام فریق اپنی رائے اور تجاویز ای میل کے ذریعے sone2@mha.gov.in پتہ پر یا تحریری طور پر مندرجہ ذیل پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں۔
محترمہ اوما ماگیش ، انڈر سکریٹری ( این ای ۔ II ) ، کمرہ نمبر ۔ 208 بی ، نارتھ بلاک ، نئی دلّی ۔ 110001
एक टिप्पणी भेजें