Halloween Costume ideas 2015

نیتی آیوگ زبردست ترقی کیلئے اترپردیش کا ساجھیدار بنے گا

نئی دہلی، کوآپریٹو وفاقیت کے جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور ماضی کی روایت سے الگ ہٹ کر نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر اروند پاناگریا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے  دن بھرلکھنؤ میں اترپردیش کے سامنے ترقیاتی چیلنجز پر بحث ومباحثہ کیا۔ 18

 رکنی وفد نیتی آیوگ کے ممبر رمیش چندر، نیتی آیوگ کے سی ای او امتیابھ کانت اور دیہی ترقیات کے سکریٹری امرجیت سنہا سمیت دیگر سینئر افسروں پر مشتمل تھا۔ ڈی آئی پی پی کے سکریٹری رمیش ابھیشیک اور صحت وتعلیم، زراعت اور عورتوں وبچوں کی ترقی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے نمائندے بھی اس وفد کا حصہ تھے۔

 وفد نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ سینئر وزرا اور ریاستی حکومت کے افسروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نیتی آیوگ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے،ر وزی روٹی کے مواقع، صنعت، سرمایہ کاری اور ریاست میں ترقی جیسے شعبوں میں اترپردیش کے ساتھ ساجھیدار بنے گا۔

 نیتی آیوگ کی ٹیم نے اس بات پر تفصیل سے غور کیا کہ کس طرح اترپردیش کی صورت حال بہتر بنایا جائے، جس میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا، صنعتیں تیار کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور ریاست میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینا شامل ہے۔

زراعت کے ممبر رمیش چندرا نے زراعت کی ترقی سے متعلق معاملات کی تفصیل سے جانکاری دی۔ ڈی آئی پی پی کے سکریٹری رمیش ابھیشیک نے کاروبار کو آسان بنانے اور اترپردیش کی صنعتی ترقی کیلئے اسٹارٹ اپ انڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صنعت کاری میں دلچسپی دکھانے کے علاوہ ریاست میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی کافی دلچسپی دکھائی۔ ریاستی سرکار اور ڈی آئی پی پی نے اترپردیش میں جلد ایک عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا عہد کیا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget