Halloween Costume ideas 2015

سووچھ ‘‘جنگل کی کہانی- دادی کی زبانی’’ کے عنوان سے کتابوں کے سیٹ کا اجرا

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر  ایم وینکیانائیڈو نےکتابوں کے ایک سیٹ کا اجرا کیا ان کتابوں کے سیٹ کا عنوان ہے ‘‘سووچھ جنگل کی کہانی- دادی کی زبانی’’ اسے پبلکیشن ڈویژن نے شائع کیا ہے۔ ان کتابوں کا مقصد بچوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

 اس سے وزیراعظم کے سووچھ بھارت ابھیان کو بڑھاوا ملے گا جو ملک بھر میں ایک جن اندولن بن گیا ہے۔ چار کتابوں کا یہ سیٹ کہانی کی شکل میں لکھا گیا ہے جس کو بچوں کے مشہور مصنف ڈاکٹر مدھوپنت نے تحریر کیا ہے۔ ان کتابوں میں دلچسپ اور آنکھوں کو چکا چوند کرنے والی تصویریں ہیں جو نوجوان فنکاروں نے بنائی ہے۔


کتابوں کے سیریز 15 ہندستانی زبانوں میں شائع کئے گئے ہیں اور ان کتابوں سے اسکول جانے والے بچوں میں صفائی ستھرائی کی عادت پڑنے میں مدد ملے گی۔ بچے معاشرے میں برتاؤ میں تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور اپنے والدین رشتے داروں اور دوستوں کو ترغیب دے سکتے ہیں کہ وہ صفائی ستھرائی اپنائیں۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget