نئی دہلی۔ مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) کل اطلاعات حاصل کرنے کے حق سے متعلق قانون کے نفاذ کے موضوع پر ایک مذاکرے کااہتمام کررہا ہے۔ چیف انفارمیشن کمشنر رادھا کرشن ماتھر اس موقع پر افتتاحی خطبہ دیں گے اور انفارمیشن کمشنر سی آئی سی پروفیسر ایم سری دھر آچاریولو ’پبلک سروینٹ اور اس کی نجی زندگی کا دائرہ‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔
انفارمیشن کمشنر سی آئی سی جناب یشووردھن آزاد اختتامی اجلاس میں خطبہ دیں گے۔
ماہرین تعلیمات ، پیشہ ور حضرات ، محققین ، این جی او ، سول سوسائٹی گروپ اور دیگر شرکائے کار اس موقع پر محنت شاقہ سے تیار کردہ اصل تحقیقی مواد پیش کریں گے۔ اس میں مختلف کیس اسٹڈی کی پیشکش بھی شامل ہوگی۔
اہم مقررین میں عوامی حقوق برائے حصول اطلاعات کی قومی مہم کی معاون کنوینر محترمہ انجلی بھاردواج ،دولت مشترکہ انسانی حقوق پہل قدمیوں کے ڈائرکٹر سنجے ہزاریکا، این سی پی آر آئی کی رکن محترمہ امرتا جوہری ، آرٹی آئی کارکن ایس سی اگروال، سی ایچ آر آئی کے شری وینکٹیش نائیک ، ماہتی ادھیکار گجرات پہل کی محترمہ پنکتی جوگ ،
ساوتری ویمنس کالج ، اڈیشہ کی شعبہ سیاسیات کے لکچرر ڈاکٹر سوشانتاکمار ملک، ماہتی ہکّو ادھیین کیندر کے ٹرسٹی بی ایچ ویریش ، یوپی اسٹیٹ ریسورس پرسن (آر ٹی آئی) کے شری راجیش مہتانی ، بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کے سینئر ٹیلی کام آفس اسسٹنٹ شری دیپک سنگھ اور کموڈور لوکیش بترا (سبکدوش) کے نام شامل ہیں۔
تمام تر پرزنٹیشن کی توجہ آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے نفاذ سے متعلق اہم پہلوؤں پر مرکوز ہو ں گی۔
एक टिप्पणी भेजें