نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نئی دہلی میں کسٹم کے امور میں باہمی امداد اور تعاون کیلئے بھارت اور تاجکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کرنے اور اس کی توثیق کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ معاہدہ کسٹم سے متعلق جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کیلئے متعلقہ معلومات کی دستیابی میں مدد کرے گا۔ امید ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں سہولت پیدا ہوگی اور کاروباری اشیاء کی اجازت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
एक टिप्पणी भेजें