کافی طویل عرصے سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اونچی حیثیت رکھنے والے اقتصادی جرائم کرنے والے ہندوستان سے مفرور لوگوں کے خلاف ہندوستانی قوانین وضوابط کے تحت سنجیدہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔ اس لئے اس کیلئے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ ایک مؤثر، تیز رفتار، قانونی آلہ کار مہیا کیا جائے جو ایسے کاموں پر لگام لگاسکے۔
نئی دہلی،
مذکورہ پس منظر میں، حکومت نے سال 2017 کے بجٹ میں اس کیلئے تجویز رکھی تھی کہ حکومت اس سلسلے میں قانون میں تبدیلی کرنے یا ہوسکتا ہے کہ نیا قانون بنانے پر غور کررہی ہو کہ ایسے مفرور اقتصادی مجرموں کے اثاثوں کو ضبط کرلیا جائے جب تک کہ وہ مناسب قانونی فورم کے سامنے پیش نہیں ہوجاتے۔
بجٹ تقریر میں اس سے متعلقہ بیان درج ذیل میں پیش کیا گیا۔ ماضی قریب میں اقتصادی جرائم کرنے والے مفرور لوگوں سمیت مختلف جرائم سے متعلق مفرور لوگوں کے معاملات سامنے آئے ہیں جو قانون کے شکنجے سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔
ہمیں اس سلسلے میں قانون کو اپنا کام کرنے کیلئے یقینی بنانا ہوگا۔ اس لئے حکومت قانون میں تبدیلی کرنے یا نئے قانون کی تشکیل پر غور کررہی ہے تاکہ ایسے مفرور مجرموں پر شکنجہ کسا جاسکے، جب تک کہ متعلقہ عدالت میں پیش نہیں ہوجاتے ہیں اور اس کے خلاف مناسب قانونی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایسے معاملات میں قانونی سیف گارڈز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
مذکورہ بجٹ اعلان پر عمل کرتے ہوئے، ایک قانونی مسودہ جس کانام ہے، اقتصادی جرائم کے مفرور بل-2017 کا مسودہ تیار کیا گیا ہے، مسودہ بل کی ایک کاپی جس کے ساتھ وضاحتی نوٹ جس میں بل کی اہم قانونی تجاویزات کی وضاحت کی گئی ہے، کو وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے ہوم پیج: http://dea.gov.in/recent-updateپر دستیاب کرایا گیا ہے۔
متعلقہ؍ سرکاری تمام شراکت داروں سے درخواست ہے کہ وہ بل کے مسودے کے سلسلے میں اپنے مشورے اور آراء 3 جون 2017 تک ای میل: parveen.k63@gov.in کے ذریعے یا دستی طور پر جناب پروین کمار، انڈر سکریٹری (ایف ایس ایل آر سی) محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ، کمرہ نمبر 48، نارتھ بلاک، نئی دہلی-110001 پر ارسال کرسکتے ہیں۔
حکومت ڈرافٹ بل پر مذکورہ تمام شراکت داروں سے آراء اور مشورے حاصل ہونے کے بعد ہی اور اس کے بعد ضروری کارروائی کے بعد ہی اپنا فیصلہ دے گی۔
एक टिप्पणी भेजें
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.