Halloween Costume ideas 2015

ہندوستان اور جمہوریۂ سنگاپور کی بحریاؤں کے درمیان دو فریقی مشق سِمبیکس-17کاآغاز

نئی دہلی، جمہوریۂ سنگاپوراورہندوستان کی بحریاؤں کےدرمیان جاری دو فریقی بحری مشق ، سمبیکس-17میں ہندوستانی بحریہ کےجہاز شِوالِک، سہیادری ، جیوتی، کموترا اورایک پی8-1سمندری گشتی اور آبدوز شکن جنگی جہاز حصہ لے رہےہیں۔جہاں آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کموترا12؍مئی سے سنگاپورمیں ہیں، وہیں آئی این ایس شِوالِک اور آئی این ایس جیوتی براہ راست سمندری مرحلےکی مشق میں شامل ہوں گے۔ یہ جہاز مشرقی بیڑےکےفلیگ آفیسرکمانڈنگ وائی ایس ایم، وی ایس ایم، ریئرایڈمرل بسواجیت داس گپتا کی کمان میں ہیں۔ 

سمبیکس ، سنگاپور-انڈیا میری ٹائم بائی لیٹرل ایکسرسائززکا مخفف ہے۔سنگاپوراورہندوستان کےدرمیان دو فریقی تعاون کا پہلی مرتبہ باقاعدہ آغاز اُس وقت ہواتھا ، جب آر ایس این جہازوں نے1994 میں ہندوستانی بحریہ کےساتھ ٹریننگ کی شروع کی تھی۔اس سال کا سمبیکس-17ایڈیشن جنوبی چین کے سمندرمیں منعقد ہو رہا ہے، جو تسلسل کےاعتبارسے24ویں مشق ہوگی اوراس کامقصدجمہوریہ سنگاپور کی بحریہ اورہندوستانی بحریہ کے( آرایس این اور آئی این )درمیان اِنٹرآپریبلٹی میں اضافہ کرنااورسمندری تحفظ سے متعلق کارروائیوں کیلئے ایک مشترکہ سمجھ اورطریقۂ کار کو فروغ دینا ہے۔موجودہ مشق کے دوران 18؍مئی سے20؍مئی کےدوران مجوزہ ہاربرفیز کےدوران وسیع پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اور21؍مئی سے24؍مئی کےدرمیان ہونےوالی سمندری مرحلے کی مشق کےدوران مختلف آپریشنل سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔سمندرمیں اس سال جو مشقیں ہوں گی،اُن میں زورآبدوزشکن جنگی جہاز(اے ایس ڈبلیو)سطح کےساتھ مربوط آپریشنز، ہوائی اور سب سَرفیس(ذیلی سطحی) فورسیز، ایئرڈیفنس اور سرفیس انکاؤنٹر ایکسرسائز(سطح پرتصادم سے متعلق مشقوں)پر رہےگا۔ 

سمبیکس -17 کےدوران سنگاپور بحریہ کی نمائندگی جو جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کےجہازکررہےہیں، ان میں سپریم، فارمیڈیبل ، وکٹری اور سمندری گشتی ایئرکرافٹ فوکر ایف-50کےساتھ آر ایس اے ایف ، ایف-16جہاز شامل ہیں۔ 

دونوں بحریاؤں کےدرمیان دیرینہ تعلقات ہیں، جو ریگولرپیشہ ورانہ لین دین پرمبنی ہیں، جس میں ایکسچینج پروگرام، عملےکےدرمیان بات چیت اور تربتی کورسیزشامل ہیں۔سنگاپورکےچیف آف نول اسٹاف(بحریہ کے سربراہ)ایڈمرل لائی چُنگ ہان نےگزشتہ برس فروری میں مقدرکےشہر(سِٹی آف ڈِسٹنی) وِشاکھاپٹنم میں منعقدہ ای این سی کا دورہ کیاتھا اور آئی ایف آر-16میں حصہ لیاتھا۔آر ایس ایس فارمِڈایبل اورفوکّر، ایف50 ایئرکرافٹ میں وِشاکھاپٹنم اورخلیج بنگال میں منعقدہ سِمبیکس-16میں حصہ لیا تھا۔ 

آئی این ایس سہیادری اورآئی این ایس شِوالِک کی کمان بالترتیب کیپٹن انل جگی اورکیپٹن آر ونود کمار، جبکہ آبدوزشکن جنگی جہاز ، آئی این ایس کموتراکی کمان کمانڈ وِپِن گپتا سنبھال رہے ہیں۔آئی این ایس جیوتی کی کمان کیپٹن ایس شیام سندر کےہاتھوں میں ہے۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

disqus
facebook
blogger

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget