Halloween Costume ideas 2015

تمام وی وی پی اے ٹی انتخابات کی تیاریوں کے لئے وقت سے پہلے سپلائی کی جانی چاہئے: ای سی آئی

Image result for images - vvpat machine
نئی دہلی، بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) کو ہندوستان کے آئین کی دفعہ -324 سے 329 تک کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قانون کے مطابق انتخابات کی نگرانی کرے ، ہدایت دے اور اسے کنٹرول کرے اور کسی بھی قسم کی قیاس آرائی یا بحث ومباحثے کی گنجائش نہ رکھے۔

انتخابات کے لئے درکار تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) 30 ستمبر 2018 تک سپلائی کردی جائیں گی جبکہ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹرائل ( وی وی پی اے ٹی) کی مشینوں کی سپلائی میں تاخیر ہورہی ہے کیونکہ کمیشن کے ذریعے ای وی ایم پر مقرر کردہ تکنیکی ماہرین کی کمیٹی نے ابتدائی مشینوں میں ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ معاملات کا تجزیہ کیا تھا اور اس کے ڈیزائن کو بہتر بنانے کے لئے تبدیلی کی تھی۔ لیکن اس کے باوجود اعلیٰ ترین سطح پر جاری مسلسل نگرانی کی وجہ سے ، جس میں کمیشن نے بذات خود تمام پیداوری یونٹوں کا دورہ بھی کیا ہے، تمام وی وی پی اے ٹی نومبر 2018 کے ختم ہونے سے کافی پہلے ہی سپلائی کردی جائیں گی اور یہ انتخابات کی تیاریوں کے لئے درکار ضروری وقت سے کافی پہلے ہی دستیاب ہوں گی۔

بھارت کے چناؤ کمیشن نے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سوفیصد ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر 16.15 لاکھ وی وی پی اے ٹی بنانے کا آرڈر دیا تھا۔ یہ مشینیں سرکاری یونٹ کی کمپنیوں ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ بینگلور اور الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ حیدرآباد کے ذریعے بنائی جارہی ہیں۔ اب تک ان کمپنیوں نے 5.88 لاکھ وی وی پی اے ٹی یونٹ تیار کرلئے ہیں۔ (4.36 لاکھ بی ای ایل کے ذریعے 1.52 لاکھ ای سی آئی ایل کے ذریعے)۔ یہ تعداد سپلائی کی جانے والی کُل تعداد کا 36 فیصد ہے۔

میڈیا کی ایک رپورٹ میں ، جو شائع ہوئی ہے ، 19 جون 2018 کی آر ٹی آئی کے جواب کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ بالا موجودہ صورت حال کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ سرکاری سیکٹر کی دونوں کمپنیوں نے کمیشن کو یقین دلایا ہے کہ باقی وی وی پی اے ٹی (10.27 لاکھ ) نومبر 2018 کے اختتام سے پہلے تیار کرکے مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سپلائی کردی جائیں گی۔

کمیشن مسلسل اور وقفے وقفے سے وی وی پی اے ٹی کی تیاری اور سپلائی کی صورت حال کا پی ایس یو کے سی ایم ڈی کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے جبکہ ٹیکنیکل ایکسپرٹ کمیٹی کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے تمام یونٹوں کی تیاری اور سپلائی کی سرگرمیوں کو بلارکاوٹ انجام دیا جائے اور ٹی ای سی کے ذریعے مجوزہ خصوصیات کو شامل کرکے مقررہ وقت کے اندر انہیں پورا کیا جائے جس کے لئے مسلسل نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ کمیشن کے عہدیدار بروقت سپلائی اور انتخابات سے پہلے کی تیاریوں کو یقینی بنانے کی خاطر مشینوں کی تیاری اور سپلائی کی یومیہ بنیاد پر نگرانی کررہے ہیں۔ اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ای وی ایم کی اضافی مقدار کی سپلائی (13.95 لاکھ بیلٹ یونٹ اور 9.3 لاکھ کنٹرول یونٹ) جو لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے درکار ہے ، ستمبر 2018 تک مکمل کرلی جائے گی اور وی وی پی اے ٹی کی تیاری اور سپلائی نومبر 2018 سے پہلے مکمل ہوجائے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے جامع اور منظم تیاریوں کی سرگرمیاں ، جس میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی پہلی سطح پر تفصیلی چیکنگ شامل ہے، پہلے ہی مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع ہوچکی ہیں اور یہ مؤثر طور پر اپنے وقت پر مکمل ہوجائیں گی۔

اس سلسلے میں کمیشن 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے وی وی پی اے ٹی کی سپلائی سے متعلق کسی بھی قسم کے شکوک وشبہات کو دور کرنا چاہتا ہے ، کمیشن مستقبل میں ہونے والے لوک سبھا اور ریاستوی اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں تمام پولنگ مراکز پر سوفیصد وی وی پی اے ٹی لگانے کے لئے عہد بستہ ہے۔

پچھلے 20 برسوں کے دوران بھارت کے چناؤ کمیشن نے پوری کامیابی کے ساتھ ای وی ایم کا استعمال کرتے ہوئے 113 ریاستی قانون اسمبلی کے انتخابات اور تین لوک سبھا انتخابات منعقد کرائے ہیں۔ جون 2017 سے ریاستی اسمبلیوں اور پالیمانی حلقوں میں عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ ووٹروں کو ان کے ڈالے ہوئے ووٹ کی تصدیق کی جاسکے اور کمیشن سبھی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال کرنے کاپابند ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget