Halloween Costume ideas 2015

مرکزکے زیرتحفظ یادگاری عمارتوں /سائٹوں پراحاطے کے اندرفوٹوگرافی کے لئے اے ایس آئی کے حکم نامہ کا اجرأ

Image result for images -- historical palace
نئی دہلی ، وزارت ثقافت ،حکومت ہند کے تحت بھارت کے محکمہ آثارقدیمہ یعنی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے اس امرکا احکام جاری کیاہے کہ مرکز کے زیرتحفظ تمام تر قدیم یادگاری عمارتوں /سائٹوں ( صرف تین کے علاوہ) کے احاطے کے اندرفوٹوگرافی کی اجازت دی جاتی ہے ۔ تاہم وہ تین یادگاری عمارتیں /مقامات جہاں فوٹوگرافی کی اجازت نہیں ہوگی ،اجنتا کی گپھائیں، لیہہ پیلس کی پینٹنگیں اور آگرہ میں واقع تاج محل کی یادگارعمارت ہے ۔

مذکورہ حکم نامہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ نئی دہلی میں ‘دھروہربھون ’کی افتتاحی تقریب کے دوران کی گئی تقریر کے حوالے کی بنیاد پر جاری کیاگیاہے، جس میں انھوں نے کہاتھا کہ خلائی تکنالوجی عہدجدید میں اس حدتک ترقی کرگئی ہے کہ کوئی بھی شخص بہت فاصلے سے بھی بہت چھوٹی چیزوں اوران کے پس منظرکی تصاویرلے سکتاہے ، تاہم یہ بات افسوسناک ہے کہ سیاحوں/ مشاہدین کو تاریخی ورثے کی حامل عمارتوں اور ایسے دیگر مقامات کے فوٹوگراف لینے سے منع کیاجاتاہے ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget