Halloween Costume ideas 2015

سینٹرل یونیورسٹی جموں کے چانسلر جی پرتھاسارتھی کی وزیر مملکت ڈاکٹرجیتندر سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی، سینٹرل یونیورسٹی جموں کے چانسلر گوپال سوامی پرتھا سارتھی نے شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے یہاں ملاقات کی اور 45 منٹ کی اس ملاقات میں باہمی مفاد ، تعلیمی موضوعات اور جموں و کشمیر معاملوں سے متعلق متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

جی پرتھا سارتھی(78) ایک کیریئر ڈپلومیٹ اور اسٹریٹجک امو رکے ماہر ہیں۔ حال ہی ان کی تعیناتی چانسلر کے طورپر کی گئی ہے۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں خلائی ٹیکنالوجی کا تعلیمی شعبہ شروع کرنے سے متعلق اپنے حالیہ پہل پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کی اور اس مقصد کے لئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ معروف خلائی سائنسداں ڈاکٹر کے رادھاکرشنن کو مشیر کے طورپر رکھا جائے جنہوں نے اسرو کے سابق چیئرمین کی حیثیت سے شہرت یافتہ منگل یان مشن کی منصوبہ بندی میں اہم رول ادا کیا ہے اور اس کے وہ محرک رہے ہیں۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ مسابقتی دور میں خصوصی شعبےضروری ہیں تاکہ وہ کسی یونیورسٹی یا تعلیمی ادارے کو ایک شناخت عطا کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینٹرل یونیورسٹی جموں اس پر اپنی توجہ دے گی تاکہ وہ امتیازی تعلیمی ادارے کی حیثیت سے ابھرے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget