Halloween Costume ideas 2015

محکمہ دفاع کی تنخواہوں کے پیکج کے سلسلہ میں ہندوستانی فوج اور اسٹیٹ بینک آ ف انڈیا نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

نئی دہلی، محکمہ دفاع کی تنخواہوں کے پیکج کے سلسلہ میں ہندستانی فوج اور اسٹیٹ بینک آ ف انڈیا (ایس بی آئی) ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ دستخط کرنے کی تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل (ایم پی اینڈ پی ایس) لفٹننٹ جنرل ایس کے سینی نے کی۔ اس میں ایس بی آئی کے اعلی افسران نے شرکت کی جن کی قیادت سی جی ایم (بی پی ) کارپوریٹ سینٹر ، اسٹیٹ بینک بھون ممبئی کے  رنجن کمار مشرا نے کی۔ 


ایس بی آئی اور ہندستانی فوج کے درمیان پہلے مفاہمت نامے پر 2011 میں دستخط کئے گئے تھے۔ 23 فروری 2015 کو اس کی تجدید کی گئی۔ نظر ثانی شدہ مفاہمت نامے میں ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو فوج کے موجودہ افراد فوجی پنشن پانے والوں اور ان کے افراد خاندان کی ضرورتوں کے مطابق ہیں۔ 

نظر ثانی شدہ مفاہمت نامے میں بہت سی زائد سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن میں مفت ذاتی ایکسیڈینٹ ڈیتھ کور ، مکمل معذوری کی صورت میں مستقل مفت کور اور مرنے والے فوجی اور اس کے کنبے کے لئے حادثہ کی صورت میں ملنے والےفوائد شامل ہیں۔ اس مفاہمت نامے سے بڑی تعداد میں فوج کے ان موجودہ اور ریٹائرڈ افراد کو فائدہ ہوگا جن کے کھاتے ایس بی آئی میں کھلے ہوئے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ تین جنوری 2019 تک برقرار رہے گا اور بعد میں بھی اس کی تجدید کی جاسکتی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget