Halloween Costume ideas 2015

ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان مویشی پروری اور ڈیری کے میدانوں میں تعاون کےبارے میں آگاہ کیا

Image result for images - india and denmark flagنئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان مویشی پروری اور ڈیری کے میدانوں میں تعاون کے لئے مفاہمت نامے پر ہوئے دستخط کے بارے میں مطلع کیا۔ اس مفاہمت نامے پر 16 اپریل 2018 کودستخط کئے گئے تھے۔

مذکورہ مفاہمت نامے( ایم او یو) کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان مویشی پروری اور ڈیری سے متعلق میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ ڈیری فارمنگ پر موجود معلومات کو فروغ اور ادارہ جاتی استحکام میں توسیع کی جاسکے۔

دونوں اطراف کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ اس کے تحت تشکیل دیا جائے گا جو مشترکہ پروگراموں کی تشکیل، تعاون کوسہل بنانا اور مشورے اور بعد میں تجزیہ کو فروغ دینا ہے۔

ڈنمارک کے ساتھ یہ شراکت داری امید ہے کہ مویشیوں کی نسل پروری، مویشیوں کی صحت اور ڈیری دودھ، اور چارے وغیرہ کے انتظام کے میدان میں معلومات اور مہارت کے تبادلے کو سہل بنایاجاسکے گا۔ اس کامقصد ہندوستانی مویشیوں کی پیداوار اور پیداواریت(پروڈکٹویٹی) کو بڑھانا ہے۔اس میں باہمی مفاد میں مویشیوں کی تجارت بھی شامل ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget