Halloween Costume ideas 2015

مودی حکومت’سرجیکل اسٹرائیک‘ کا سیاسی استعمال کر رہی: کانگریس

Image result for images - congressہندوستانی فوج کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف ہندوستانی فوجیوں کے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے ریلیز کیے جانے کے وقت پر سوال کھڑے کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی قدم بتایا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ’’مودی حکومت ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کا استعمال ووٹ حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہے۔ فوجیوں کی کہانیاں پورے ملک کے لیے بہادری کی کہانی ہے نہ کہ سیاسی روٹی سینکنے کا ذریعہ۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایک طرف تو مودی حکومت ’جے جوان، جے کسان‘ کے نعرے کا سیاسی استعمال کر رہی ہے اور دوسری طرف ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کو ووٹ کی شکل میں استعمال کرنے کی شرمناک کوشش کر رہی ہے۔‘‘

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرجے والا نے مودی حکومت پر ہندوستانی فوج کے ساتھ بدنیتی سے کام لینے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت بڑی بڑی باتیں کر رہی ہے لیکن عملی طور پر اس نے ہندوستانی فوج کو صرف نقصان ہی پہنچایا ہے۔ مودی حکومت کے ذریعہ فوج کو نقصان پہنچانے کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ ریجمنٹ الاؤنس کم کر کے نصف کر دیا گیا اور ایک سال سے فوجی حکام کا راشن بھی بغیر کوئی وجہ بتائے روک دیا گیا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ فوجی کینٹین پر بھی مودی جی اور جیٹلی جی نے جی ایس ٹی لگا دی ہے۔‘‘ سرجے والا نے مودی حکومت کی فوج مخالف پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج کے تئیں مودی حکومت کا ارادہ اور کھوکھلی باتیں اس بات سے بھی ظاہر ہیں کہ حکومت نے فوجی بجٹ میں کمی کر کے اور جدید آلات مہیا نہ کروا کر ملک کی فوج سے سوتیلا برتاؤ کیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے بھی چونکانے والی یہ بات کہی کہ مودی حکومت نے ضروری خریداری کے لیے بھی پیسہ نہیں دیا۔‘‘

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرجے والا نے یہ بھی کہا کہ ’’کانگریس پارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے ’سرجیکل اسٹرائیک‘ اور ملک کے خلاف دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام کرنے کے لیے ملک کی فوج کا شکریہ ادا کیا تھا لیکن مودی حکومت اور بی جے پی ملک کے فوجیوں کی بہادری کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈا اپنانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جب جب مودی جی اور امت شاہ بی جے پی پر ناکامی کے بادل کو دیکھتے ہیں، تب تب انھیں فوج کی بہادری کے کارناموں کو سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے کی یاد آتی ہے۔‘‘
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget