Halloween Costume ideas 2015

اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ محترمہ نکی ہالے سفیر نے وزیراعظم سے ملاقات کی

اقوام متحدہ میں متعین  امریکہ کی سفیر محترمہ نیکی ہیلی نے 27 جون 2018 کو نئی دہلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔نئی دہلی، سفیر محترمہ نکی ہالے، جو اقوام متحدہ کی مستقل نمائندہ ہیں، انھوں نے کل وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

سفیر ہالے نے صدر ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے ان سے گزارش کی کہ وہ بھی صدر ٹرمپ تک ان کی نیک خواہشات پہنچادیں، وزیراعظم نے اس موقع پر صدر موصوف سے اپنی سابقہ ملاقاتوں اور گفت و شنید کا بھی گرم جوشی سے ذکر کیا۔

سفیر ہالے نے کہا کہ بھارت اور امریکہ خصوصاً کلیدی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط ہوتے ہوئے باہمی تعلقات قابل ذکر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت- امریکہ تعاون بشمول انسداد دہشت گردی اور بین الاقوامی فورموں میں ایک دوسرے کی حمایت کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت- امریکہ مضبوط شراکت داری عالمی امن اور خوش حالی کے لئے ایک اہم عنصر کی حیثیت رکھتی ہے اور مستقبل میں بھی یہی حیثیت برقرار رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جنوب ایشیا اور بھارت – پیسیفک حکمت عملیاں لائق ستائش ہیں اور وزیراعظم نے کوریا جزیرہ نما نیوکلیائی ہتھیاروں سے مبرا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget