Halloween Costume ideas 2015

آپ مختلف شعبوں میں اہم پروجیکٹوں کے انتظام کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔ صدر جمہوریہ

نئی دہلی، 
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس، انڈین ٹیلی کام کمیونی کیشن سروس اور پی این ٹی بلڈنگ ورکس سروس کے افسروں سے خطاب،

اپنی اپنی سروسوں یعنی انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس، انڈین ٹیلی کمیونی کیشن سروس اور پی این ٹی بلڈنگ ورکس سروس میں آپ کے انتخاب پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک سخت مقابلے کے بعد آپ کا انتخاب آپ کے لئے اور آپ کے کنبے کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ میں اس کے لئے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

آپ کی خدمات قوم کے تئیں خدمت کرنے کے لئے آپ کو ایک زبردست پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ آپ مختلف شعبوں میں اہم پروجیکٹوں کے انتظام کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔ ان شعبوں میں دفاع اور ٹیلی مواصلات جیسے شعبے شامل ہیں۔ کچھ ہی ملازمتیں ایسی ہیں جن پر آپ کام کریں اور جو بھی کام کرین وہ قوم کے لئے ایک خدمت ہی سمجھاجائے گا۔ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ ایک ایسا کریئر منتخب کررہے ہیں جو قوم کی ترقی سے براہ راست وابستہ ہے۔

آپ میں سے جن لوگوں نے انڈین ٹیلی کمیونی کیشن اور پی این ٹی بلڈنگ ورک سروس کو اپنایا ہے، تو یہ سروسیں ہمارے ٹیلی کام شعبے میں بہت اہم ذمہ داری کا باعث ہیں۔ ہمارا ملک دنیا کا دوسرے نمبر کا سب سے بڑا ٹیلی کام نیٹ ورک ہے جو اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد پر مبنی ہے۔ اس سیکٹر نے زبردست ترقی کی ہے اور خاص طور پر وائر لیس کے شعبے میں۔ آج اس شعبے کو بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی طرح سمجھا جاتا ہے جس طرح ہم، بجلی، سڑکوں اور پانی کو سمجھتے ہیں۔ ٹیلی کام سیکٹر تیز رفتار اقتصادی ترقی اور سماجی اقتصادی ترقی کے حصول میں ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔

انڈین ٹیلی کمیونی کیشن سروس کے افسران کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے کیونکہ ہم ایسے لوگوں کو جو رابطے میں نہیں ہیں، خاص طور پر دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں انہیں ٹیلی مواصلات کی خدمات سے جوڑنا چاہتے ہیں۔ ہماری ترقی کو شمولیت والی ترقی بنانے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح پی این ٹی بلڈنگ ورکس سروس کے افسران کی ذمہ داری بھی اہم ہے جنہوں نے دفاتر اور رہائشی کمپلکس، بجلی اور آرکیٹیکٹ کے کاموں کی ریکھ ریکھ اور ان چیزوں کی تعمیر کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ یہ ذمہ داری ٹیلی مواصلات اور ڈاک کے محکمے دونوں میں ہے۔

ان دونوں سروسوں کے افسران کو اس بات کویقین بنانا چاہیے کہ اطلاعات اور مواصلاتی ٹکنالوجی کے فائدے بڑے پیمانے پر محروم گروپوں تک پہنچیں۔ آپ کی قیادت اور انتظامی صلاحیت کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ٹیلی کام خدمات غریب ترین لوگوں کے لئے فراہم ہوں اور ان کی قیمت بھی بہت کم ہو۔

ہم نے ڈیجیٹل انڈیا کے تعلق سے ایک بڑا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اطلاعات اور مواصلاتی ٹکنالوجی (آئی سی ٹی) کے ذریعہ مالی خدمات، زراعت کی جدید کاری اور اسمارٹ گرڈ، اسمارٹس بلڈنگس اور اسمارٹس لاجسٹکس تک بہتر رسائی ہوسکے گی۔

آپ میں سے یہاں موجود کچھ افسروں نے انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس سروس کے ایک رکن ہونے کی حیثیت سے آپ پر 62 نوٹیفائڈ چھاؤنیوں میں میونسپل انتظام کی اہم ذمہ داری ہوگی اور آپ ملک میں محکمہ دفاع کے تقریباً 17.57 لاکھ ایکڑ زمین کے انتطام کے لئے وزارت دفاع کے مشیروں کے طور پر کام کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ بہت ہی اہم کام ہے۔

ہماری چھاونیوں کو دنیا بھر میں صفائی کے نمونے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ سووچھ بھارت مشن کے تحت چھاونی بورڈوں نے بہت سے کام انجام دیئے ہیں اور 62 میں سے 60 چھاؤنیوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا جاچکا ہے۔

مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھاؤنی بورڈوں نے چھاؤنیوں کے انتظام کے معاملے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے کام لینا شروع کردیا ہے اور یہ پلیٹ فارم ٹیکس، پیدائش اور موت کے اندراج اور اسپتالوں کے انتظام کے معاملے میں ای سروس فراہم کررہےہیں۔ یہ قابل تعریف اقدامات ہیں اور ان سے آپ جیسے نوجوان افسروں کے لئے ایجنڈا مرتب ہوتا ہے۔

ڈیفنس اسٹیٹ آفیسرس کے طور پر آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ محکمہ دفاع کی زمینوں کا آڈٹ ہو، تجاوزات کی روک تھام ہو، زمین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور زمین کے ریکارڈ کی پوری دیکھ بھال کی جائے۔ آپ کو یہ سب تمام کام ملک میں تیزی سے ہونے والی شہر کاری کے ساتھ ساتھ انجام دینے ہیں۔ چھاؤنیاں جو آزادی سے پہلے الگ تھلگ مقامات پر واقع تھیں۔ وہ اب بہت سی ریاستوں میں شہر کا حصہ بن گئی ہیں اور اس لئے وہ شہروں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل سے الگ نہیں ہیں۔ آپ کو اس حقیقت سے نمٹنا ہے اور آئندہ پیدا ہونے صورتحال کو سنبھالنا ہے۔

آپ لوگ جو یہاں موجود ہیں، انہوں نے ایسی سروسوں میں شمولیت اختیار کی ہے جو قوم کی خدمت کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتی ہیں اور روزانہ لاکھوں شہریوں کی زندگیوں سے رابطے کا ذریعہ بنیں گی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے کام کو بہترین طریقے پر انجام دیں گے اور ان لوگوں کی زندگیوں میں سدھار لائیں گے جنہیں آپ خدمت کے لئے منتخب کریں گے۔آپ جو اچھا کام انتہائی دیانت داری سے کریں گے اس سے براہ راست عام شہریوں پر اثر پڑے گا اور قوم کی تعمیر میں اس طرح آپ ایک اہم رول ادا کریں گے آپ اپنی دیانتداری کے ذریعہ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مضبوطی کےساتھ کھڑے ہونے میں فیضان حاصل کریں گے۔میں آپ سب سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ جدت طرازی کا ایک ایسا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں کہ جس کے ذریعہ آپ چیلنجوں کے درمیان مسائل کا حل نکالنے والے بنیں۔ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ہمیشہ اپنے تجسس کو ابھاریئے اور ایک مثبت انداز فکر پیدا کیجئے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget