نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے روایتی دواؤں اور ہومیوپیتھی کے شعبوں میں تعاون کے لئے بھارت اور کیوبا کے درمیان پہلے ہوئے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر 22 – 06 -2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔
اثرات:
یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان روایتی ادویات اور ہومیوپیتھی کے طریقہ علاج کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کرے گا۔ دونوں ملکوں کے مشترکہ ثقافتی وراثت کو دیکھتے ہوئے یہ مفاہمت نامہ وسیع اہمیت کا حامل ہوگا۔
एक टिप्पणी भेजें