Halloween Costume ideas 2015

وزیراعظم 14 اور 15 جولائی کو مشرقی یوپی کا دورہ کریں گے

Image result for images - pm modiنئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی 14 اور 15 جولائی کو اترپردیش کے وارانسی ، اعظم گڑھ اور مرزا پور اضلا ع کا دورہ کریں گے۔
اعظم گڑھ میں 14 جولائی کو وزیر اعظم 340 کلو میٹر طویل پروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سڑک بارہ بنکی،امیٹھی، سلطان پور ، فیض آباد ، امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ، مئو اور غازی پور سمیت اترپردیش کے متعدد اہم اور تاریخی قصبوں کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ سے جوڑے گی۔اس ایکسپریس وے کے مکمل ہوجانے پر دہلی ایکسپریس وے کے ذریعے اترپردیش کے متعدد بڑے قصبوں اور شہروں سے، مغرب میں نوئیڈا سے اور مشرق میں غازی پور سے جڑ جائے گی۔

وارانسی میں وزیر اعظم 900کروڑ روپے کے لاگت والے اہم پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے یا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وہ پروجیکٹ جنہیں قوم کے نام وقف کیا جانا ہے وہ وارانسی سٹی گیس ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ اور وارانسی –بلیہ(Ballia) ای ایم یو ٹرین ہیں۔پنچ کوشی پریکرما مارگ اور اسمارٹ سٹی مشن اورنمامی گنگے کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم وارانسی میں انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ایک الگ تقریب میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعظم کی موجودگی میں ‘‘میری کاشی ’’نامی ایک کتاب کا اجراء کریں گے۔

15 جولائی کو وزیر اعظم مرزا پور جائیں گے ، جہاں وہ بان ساگر نہر پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔اس پروجیکٹ سے خطے میں سینچائی کو فروغ ملے گا اور اس سے یوپی کے مرزا پور اور الہ آباد کے کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔

اسی تقریب میں جناب نریندرمودی مرزا پور میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وہ ریاست میں 108 جن اوشدھی کیندر کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم بالو گھاٹ، چونار میں گنگاندی پر ایک پل کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس پل سے مرزا پوراور وارانسی کے درمیان رابطہ کاری آسان ہوجائے گی۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget