Halloween Costume ideas 2015

شری امر ناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں کے لئے صحت سے متعلق مشورے

نئی دہلی۔ شری امر ناتھ جی کی مقدس گپھا کی یاترا کے دوران14000 فٹ تک بلندی پر چڑھنا پڑھتا ہےیاتریوں کو اونچائی پر ہونے والی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان بیماریوں کی علامات میں بھوک ختم ہوجانا، الٹی، قے، تھکن، کمزوری، سستی، سرگرانی اور سونے میں دقت جیسی علامات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دیکھنے میں دقت، سانس لینے میں پریشانی، ہاضمے میں دشواری،اعضا کی حرکت میں عدم توازن جسم کے ایک طرف فالج،بتدریج بےہوشی،دماغی حالت میں تبدیلی،غنودگی، سینے کی جکڑن،سانس کا تیز چلنا اور دل کی دھڑکن میں تیزی آنا جیسی علامات بھی پیدا ہوسکتی ہے۔چڑھائی پر ہونے والی بیماریوں کا اگر بروقت علاج نہ کیاجائے تو چند گھنٹوں میں یہ مہلک ثابت ہوسکتی ہیں۔

شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے یاتریوں کے لئے صحت سےمتعلق مندرجہ ذیل مشورے جاری کئے ہیں

اونچائی پر ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہے

(1)یاترا کی تیاری کے لئے جسمانی چستی کا خیال رکھنا ہے۔مشورہ دیا جاتا ہے کہ یاترا سے کم سے کم ایک مہینہ پہلے روزانہ صبح اور شام کے وقت تقریبا چار پانچ کلو میٹر چہل قدمی کی جائے۔

(2)گہرے سانس لینے کی مشق کی جائے اور یوگا، خاص طور پر پرانایام کا اہتمام کیاجائے تاکہ جسم میں آکیسجن کھینچنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

(3) اگر آپ کو کوئی بیماری ہے تواونچائی کے سفر سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے جانچ ضرور کرائیں ۔

(4) اوپر چڑھتے ہوئے اپنی رفتار کو دھیما رکھیں اور آرام آرام سے چلیں تاکہ ماحول سے مطابقت پیدا ہوجائے۔اونچائی پرچڑھتے وقت تھوڑی دیر کے لئے آرام بھی کریں ۔

(5) اپنی معمول کی طاقت سے زیادہ اپنے اوپر تھکن طاری نہ ہونے دیں۔

(6) مختلف مقامات پر آرام کریں اور اگلے مقام پر جاتے وقت اتنا ہی وقت لیں جس کاا ندراج وہاں لگے ہوئے بورڈ پر کیا گیا ہو۔

(7) خود سےکوئی دوائی لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لیں۔

(8) پانی کی کمی اور سردرد سے بچنے کے لئے کافی مقدار میں پانی پئیں۔روزانہ تقریبا پانچ لیٹر پانی پینا چاہئے۔

(9)یاترا کے دوران کھانا کھاتے وقت اس چارٹ کی پابندی کریں جو شرائن بورڈ کی ویب سائٹ Shriamarnathjishrine.com پر ڈالا گیا ہے۔

(10)تھکن کو کم کرنے اورخون میں شوگر کی سطح کو کم ہونے سے روکنےکی غرض سے کاربوہائیڈریٹ کا کا فی مقدار میں استعمال کریں۔

(11)اپنے ساتھ آکیسجن سلنڈر لے جائیں کیونکہ سانس لینے میں دقت کی صورت میں یہ آپ کے لئے مددگار ہوگا۔

(12) اگر اونچائی پر آپ کو بیماری کی علامات کا احساس ہو تو فورا ً نیچے کی طرف چل دیں۔

(13) کچھ ہفتے پہلے حاصل کئے گئے صحت کے لازمی سرٹیفکیٹ کے بعد اگر آپ کی صحت میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو یاترا شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور صلاح مشورہ کریں۔

(14) اونچائی پر ہونے والی بیماریوں کی کسی علامت کے ظاہر ہونے پر یا کوئی دوسری بےچینی محسوس ہونے پر قریب ترین طبی مرکز سے فوراً رابطہ قائم کریں جو ہر دو کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

اونچائی پر ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے مندرجہ ذیل باتوں سے گریز کریں۔

(1)اونچائی پر ہونے والی بیماریوں کی علامات کو نظرانداز نہ کریں۔

(2)شراب اور کڑوی کافی ملے ہوئے مشروبات استعمال نہ کریں اور تمباکو نوشی سے بھی گریز کریں۔

(3)اگرآپ اونچائی پر ہونے والی بیماری کا شکار ہوجائیں تو پھر اور آگے نہ بڑھیں بلکہ نیچے اتریں اور ایسی جگہ ٹھہر جائیں جہاں آپ کو آرام محسوس ہو۔

(4) کسی بیمار یاتری کے ہر مشورے کو قبول نہ کریں کیونکہ ممکن ہے کہ اس کا مشورہ صحیح نہ ہو۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget