Halloween Costume ideas 2015

’’اسکل فار لائف ، سیو اے لائف‘‘ پہل کا آغاز

نئی دہلی،  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے یہاں ایک جلسہ میں اسکل فار لائف، سیو اے لائف پہل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ چونکہ ہماری آبادی میں 65 فیصد سے زیادہ لوگ 35 سال سے کم عمر کے ہیں اور حکومت ان لوگوں کو مناسب ہنر سکھا کا عزم رکھتی ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں۔

 اسکل فار لائف، سیو اے لائف پہل کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں تربیت یافتہ پیشہ ور لوگوں کا معیار اور تعداد دونوں بڑھیں۔ اس پہل کے تحت مختلف نصابوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرنیورشپ کے وزیر مملکت راجیو پرتاپ روڈی، صحت اور خاندندانی بہبود کے وزیر مملکت 
 فگن سنگھ کولستے، صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری جناب سی کے مشرا اور عالمی تنظیم صحت ڈبلو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ہینک بیکے ڈام بھی موجود تھے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget