Halloween Costume ideas 2015

آئی این ایس وی تارینی کا ماریشس کا اولین دورہ

نئی دہلی، ۔ بھارتی بحریہ کا مصروف عمل بحری جہاز،تارینی ماریشس کے پورٹ لوئی بندرگاہ میں داخل ہوا۔ واضح رہے کہ اس بحری جہاز کی فروری 2017 میں بھارتی بحریہ میں شمولیت کے بعد اس آئی لینڈ ملک کا یہ پہلادورہ ہے۔تارینی بھارتی بحریہ کے اولین مصروف عمل بحری جہاز آئی این ایس وی مہادیئ کے ساتھ تیارہونے والا بحری جہاز ہے اوراس نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ 
آئی این ایس وی تارینی 55فٹ لمباہے اوراسے بھارت میں بھارتی بحریہ کے ’’میک ان انڈیا‘‘ کی پہل قدمی کے تحت وضع کیاگیاہے اور یہ کام میسرز اکیوریئس شپ یارڈ ،گوا، میں انجام پایاہے ۔

واضح رہے کہ یہ بحری جہاز بحریہ کی ماہرآرکیٹیکٹ لیفٹیننٹ کمانڈرورتیکاجوشی کی کمان میں ہے اور اس کا تمام ترعملہ خواتین افسروں پرمشتمل ہے جن میں لیفٹیننٹ کمانڈر پرتبھا جاموال ، لیفٹیننٹ پی سواتھی ، وجئے دیوی ، پائل گپتا ، اوربی ایشوریہ کے نام شامل ہیں ۔

ان بھارتی خواتین نے تارینی میں بحری سفرکرکے بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیاہے ۔اس کے تحت اولین بھارتی خواتین پرمشتمل آئی این عملہ اگست 2017میں پوری دنیا کے گرد سفرکرنے کاآغا ز کرے گا۔ تارینی کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ برسوں میں نوجوان بھارتی بحری عملے میں ایڈونچر اورجذبہ باہم کوفروغ دیاجاسکے ۔

.




آئی این ایس وی تارینی ،میک ان انڈیا ، آئی این ایس وی مہادئی مصروف عمل بحری جہاز

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget