نئی دہلی، ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جس کا نفاذ یکم جولائی سے ہونا ہے۔
ٖڈھائی گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلی اس میٹگ میں وزیر خزانہ ارن جیٹلی ، وزارت خزانہ ، پی ایم او کے اعلی اہلکاروں اور کابینی سکریٹری نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دورا ن وزیراعظم نے خاص طور پر جی ایس ٹی کے نفاذسے متعلق جن پہلوؤ ں کا جائزہ لیا ان میں آئی ٹی سے متعلق تیاری ، ایچ آر سےمتعلق تیاری ، ا فسروں کی تربیت اور انہیں اس کام کے تئیں حساس بنانا ، سوالوں کے نپٹارے سے متعلق میکانزم اور نگرانی شامل ہیں۔
وزیراعظم کو مطلع کیا گیا کہ جی ایس ٹی سے متعلق نظامات جیسے اطلاعاتی ٹکنالوجی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تیاری ، اہل کاروں کی تربیت ، بینکوں کے ساتھ ربط کا قیام اور موجودہ ٹیکس دہندگان کا اندراج جی ایس ٹی کی نفاذ کی تاریخ یکم جولائی سے پہلے پہلے تیار ہوں گے۔ اطلاعات کے تحفظ سے متلق نظامات پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔
سوالوں کا رئیل ٹائم پر جواب دینے کےلئے ایک ٹوئیٹر ہنڈل @askGst_GOI کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک کل ہند ٹال فری فون نمبر1800-1200-232 بھی ایکٹی ویٹ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے زوردے کر کہا کہ یکم جولائی سے جی ایس ٹی کا نفاذ جملہ متعلقین کی کوششوں کی تکمیل ہوگی۔ جس میں سیاسی پارٹیاں ، تجارتی اورصنعتی ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے جی ایس ٹی کو معیشت کے لئے ایک بڑی تبدیلی (ٹرننگ پوائنٹ) اور تاریخ میں غیر معمولی واقعہ قرار دیا ۔
انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ ایک قوم ، ایک بازار ، ایک ٹیکس نظام سے عام لوگوں کو زبردست فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ سب سے زیادہ توجہ جی ایس ٹی سے متعلق آئی ٹی نظامات میں سائبر سیکورٹی پر دی جائے۔
एक टिप्पणी भेजें