Halloween Costume ideas 2015

ہند۔ انڈونیشیا کے درمیان مربوط بحری گشت کا آغاز

نئی دہلی،  انڈمان اور نکوبار کمان کی نگرانی کے تحت پورٹ بلیئر میں 9 سے 12 مئی تک کی جارہی افتتاحی تقریب کے ساتھ 9 سے 25 مئی تک انڈیا۔ انڈونیشیا کے درمیان مربوط بحری گشت کورپیٹ کی 29 ویں سریزی جاری ہے۔ انڈونیشیا بحری جہاز کے آر آئی سوتیدی سینو پاترا ہند۔ انڈونیشیا کورپیٹ کی 29 ویں سیریز کے آغاز کے موقع پر پورٹ بلیئر کے ہاڈو وارف پہنچے۔ 

انڈونیشیا کا بحری گشتی طیارہ بھی انڈونیشیا بحری وفد کے ساتھ آیا ہوا ہے۔ آئی این ایس اتکروش پورٹ بلیئر کے لئے اس وفد کی قیادت فرسٹ ایڈمرل بیم بینک ارو انٹو کررہے ہیں۔ 

فرسٹ ایڈمرل بیم بینگ اروانٹو نے انڈمان نکور بار کمار کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل پی ایس سائی سے ملاقات کی۔ وفد نے بحری کمپوننٹ کمانڈر کو موڈور آشوتوش ردھورکر کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

تجارتی سمندری راستے کو محفوظ کرنے کے علاوہ مربوط بحری گشت دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان آپسی مفاہمت اور بین آپریبلیٹی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس طرح کورپیٹ بین الاقوامی برادری کے فائدے کے لئے ایک پرامن بحر ہند کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔ 

دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان لگاتار مشترکہ سرگرمیوں اور عملے کے تیزی سے تبادلوں کے ساتھ ہند اور انڈونیشیا کے قریبی دفاعی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس اسٹریٹیجک شراکت داری کی وسیع نگرانی کے تحت انڈونیشیا کی بحریہ (ٹی این آئی۔

 اے ایل) اور ہندوستانی بحریہ بین الاقوامی بحری سرحدی لائن کے نزدیک 2002 کے بعد سے سال میں دو مرتبہ مربوط گشت لگارہے ہیں تاکہ بحر ہند کے اس خطے کو محفوظ کیا جاسکے اور تجارتی جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کا تحفظ کیا جاسکے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget