Halloween Costume ideas 2015

وزیر اعظم نے آسام کےدھیما جی کےگوگ مکھ میں بھارتی زرعی تحقیقی ادارے کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کے گوگ مکھ میں بھارتی زرعی تحقیقی ادارے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پر وزیراعظم نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آسام حکومت اور وہا ں کے وزیراعلی سربنندا سونو وال کو ریاست میں ان کے ذریعے کئے گئے کاموںکی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج رکھا گیا اے آرآئی کا سنگ بنیاد مستقبل میں پورے خطے میں زبردست اثرات کاحامل ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کو 21ویں صدی کی ضروریات کے مطابق فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسانوں کو بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے خطہ کی خصوصی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید زراعت اور ٹیکنالوجی کی شمولیت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم نے 2022 تک یعنی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے سے متعلق اپنی سوچ کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرزراعت نے کہا کہ وزیراعظم  نریندر مودی نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا عہد کیا ہے اور ہم وزیراعظم کے اس عہد کی تکمیل کے تئیں عہد بستہ ہیں۔

زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی پیداوار میں بہتری کے معاملے میں شمال مشرقی ریاستوں کی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے آسام میں بھارتی زرعی ادارے کی ایک نئی شاخ قائم کی جارہی ہے۔شمال مشرق کی ان ریاستوں میں ہم تنوع کے خصوصی نظارے دیکھتے ہیں۔یہاں نہ صرف یہ کہ مختلف قسموں کی فصلیں اگائی جارہی ہے بلکہ مختلف قسم کے زرعی موسمیاتی حالات کے باوجود گوناں گوں مصالحہ جات کی کاشت بھی کی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے اور اس ہدف کے اصول میں زرعی ادارے کا قیام ایک فیصلہ کن قدم ہوگا۔ میں کہنا چاہوں گا کہ اس ادارے کا قیام زرعی پیداوار اور پیداواریت میں اضافے میں ایک اہم کوشش ثابت ہوگا اور اسی کے ساتھ اعلی معیار کی تعلیم اور تحقیق کی فراہمی میں یہ معاون ثابت ہوگا۔

اس سے ملک کی شمال مشرق کی ریاستوں کے کسانوں کے معیار زندگی میں بھی لازمی طور پر بہتری آئے گی۔جناب سنگھ نے کہا کہ ملک کےشمال مشرقی حصوں میں سبز انقلاب کا ایک دوسرا مرحلہ لانے کے لئے وزیراعظم آسام میں بھارتی زرعی تحقیقی ادارے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔یہ صحیح معنوں میں نئی دہلی میں واقع بھارتی زرعی تحقیقی ادارے کے مماثل ادارہ ہوگا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget