نئی دہلی۔ سید غیور الحسن رضوی نے نئی دہلی میں اقلیتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد رضوی نے کہا کہ کمیشن اقلیتوں کی بہبود اور ترقی کے لئے کام کرے گا۔
سید غیور الحسن رضوی آرٹس کے گریجویٹ ہیں اور ان کے پاس میکنیکس کا ڈپلومہ بھی ہے۔ وہ اترپردیش مائیناریٹی فائینانس ڈیوپلمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
رضوی سماجی خدمات میں کافی سرگرم رہے ہیں۔ انہوں نے اترپردیش میں بیڑی ورکروں اور بنکروں کی بنیادی سہولیات اور کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لئے بھی بہت کام کیا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें