Halloween Costume ideas 2015

سی آئی سی نے آر ٹی آئی قانون کے نفاذ پر سیمینار کا انعقاد کیا

نئی دہلی، مرکزی اطلاعاتی کمیشن، سی آئی سی نے یہاں اطلاعات کے حق کے قانون-2005 کے نفاذ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس میں سی آئی سی، آئی سیز، ریاستی آئی سی، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ سیمینارمرکزی انفارمیشن کمیشن کے اعلیٰ انفارمیشن کمشنر رادھاکرشنا ماتھر کے خطاب سے شروع ہوا۔

  ماتھر نے پچھلے چند برسوں میں التوا میں پڑے معاملات کو جلد نمٹانے کیلئے کمیشن نے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا جس میں ڈیجیٹل طریقے کو بہتر طور پر استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ 

انفارمیشن کمشنر پروفیسر سری دھر آچاریولو نے اپنے خطاب میں گریش آر دیش پانڈے اور دیگر معاملات کا تجزیہ کرنے میں سرکاری عہدیداروں کی رازداری کے معاملے پر توجہ مرکوز کی۔

 کامن ویلتھ ہیومن رائٹ انیشی ایٹو (سی ایچ آر آئی) کے ڈائریکٹر سنجے ہزاریکا نے زیادہ پیشہ وارانہ صحافت کیلئے آر ٹی آئی کے ایک اہم ذریعہ ہونے کو اجاگر کیا ۔ محترمہ انجلی بھاردواج نے آر ٹی آئی قانون کے دائرہ اختیار پر بات کی۔ محترمہ امریتا جوہری نے آر ٹی آئی قانون کے نفاذ پر قومی تجزئے کے موضوع پر خطاب کیا۔  ایس سی اگروال نے، جو ایک آر ٹی آئی رضاکار ہیں، آر ٹی آئی قانون کے بے جا استعمال کے بارے میں بات کی اور اپنے تجربات بیان کئے۔

 مہیتی ادھیکار گجرات پہل کی محترمہ پنکتی جوگ نے آر ٹی آئی کے ذریعے محروم لوگوں تک پہنچنے اور انہوں نے حکمرانی میں شریک کرنے کے موضوع پر بات کی۔ انفارمیشن کمشنر جناب یشووردھن آزاد کے کلمات کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget